قومی خبریں

تاریخ رقم نہیں کر پائے روی دہیا، پھر بھی چاندی کا تمغہ حاصل، ہریانہ حکومت دے گی 4 کروڑ روپے

وزیر اعظم نے روی دہیا کو چاندی کا تمغہ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’ٹوکیو اولمپک 2020 میں سلور میڈل جیتنے کے لیے مبارکباد۔ ہندوستان کو ان کی حصولیابیوں پر فخر ہے۔‘‘

روی دہیا، تصویر آئی اے این ایس
روی دہیا، تصویر آئی اے این ایس 

ٹوکیو اولمپک میں آج کشتی میں ہندوستان کے پہلوان روی دہیا فائنل میں زبردست مقابلہ کے باوجود شکست کھا گئے۔ اولمپک میں کشتی کے کھیل میں گولڈ حاصل کر تاریخ رقم کرنے کا سہرا ان کے سر نہیں بندھ سکا، لیکن چاندی کا تمغہ حاصل کر انھوں نے ہندوستان کو فخر کا موقع ضرور فراہم کیا۔ روی دہیا کو فائنل میں روسی پہلوان جاوُر یوگیو نے 4-7 سے شکست دی۔ اسی کے ساتھ ہندوستان کی 13 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے کی امید کو بھی جھٹکا لگا۔

Published: undefined

چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر روی دہیا کی خوب تعریفیں ہو رہی ہیں اور سرکردہ شخصیات کے ذریعہ انھیں مبارکباد پیش کیے جانے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ہریانوی پہلوان کو مبارکباد پیش کی ہے اور وزیر اعلیٰ نے تو انھیں 4 کروڑ روپے بطور انعام دینے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں روی دہیا کے سونی پت واقع ناہڑ گاؤں میں ایک اِن ڈور اسٹیڈیم بنانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی نے روی دہیا کو چاندی کا تمغہ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’روی کمار دہیا ایک شاندار پہلوان ہیں۔ ان کی لڑائی کا جذبہ اور محنت قابل قدر ہے۔ ٹوکیو اولمپک 2020 میں سلور میڈل جیتنے کے لیے انھیں مبارکباد۔ ہندوستان کو ان کی حصولیابیوں پر فخر ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہ کہ ٹوکیو اولمپک میں ہندوستانی پہلوان روی کمار دہیا اور روسی پہلوان جاوُر یوگیو آمنے سامنے تھے۔ 57 کلو گرام وزن والے زمرے کے اس مقابلے پر پوری دنیا کی نگاہیں مرکوز تھیں۔ غور طلب ہے کہ روی دہیا اولمپک کے فائنل میں پہنچنے والے دوسرے ہندوستانی پہلوان ہیں۔ ان سے قبل سوشیل کمار 2012 میں فائنل میں پہنچے تھے اور سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined