اترپردیش میں یوگی حکومت کی زیرو ٹالیرنس پالیسی کو دکھاوا قرار دیتے ہوئے سماجو ادی پارٹی کےسربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں تھانے، تحصیل،کلکٹریٹ سب بدعنوانی کے اڈے بن گئے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی زیرو ٹالیرنس پالیسی محض دکھاوا ہے۔ اقتدار تحفظ میں انتظامیہ معصوموں، غریبوں کو ہراساں کرنے میں لگ گیا ہے۔ کسانوں پر بلڈوزر چل رہا ہے۔ جھوٹ کے سہارے سبھی حصولیابیاں شمار کرائی جارہی ہیں۔
Published: undefined
یادو نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں دعوؤں کا فریبی تاج محل تیار کرنے کا کوئی حساب نہیں ہے۔ اترپردیش میں بی جے پی کی سابقہ حکومت میں پانچ لاکھ نوکریاں دئیے جانے کا دعوی کیا گیا تھا جس کا ڈاٹا آج تک عام نہیں کیا گیا کہ کس کو کہاں نوکری ملی۔ اب بی جےپی حکومت 100دن میں دس ہزار نوکریاں دینے کا دعوی کررہی ہے۔ ان کے قول و فعل کو سبھی نے دیکھا ہے۔ بی جے پی حکومت کے کئی اعلانات محض جھانسہ ہیں۔ نوجوانوں کونوکری ، روزگار کے تئیں بی جے پی حکومت پوری طرح بے حس ہے۔ بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان خودکشی کرنے کو مجبور ہیں۔
Published: undefined
ایس پی صدر نے کہا کہ میرٹھ میں بی جے پی لیڈر کے غنڈوں کے ذریعہ ایک غریب ویج بریانی بیچنے والے کی لاچاری کا فائدہ اٹھاکر اس کی روزی۔ روٹی کو تہس نہس کردینا بی جےپی حکومت کے جنگل راج کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشوا س کے نعرے سے لوگوں کو گمراہ کرنے میں ماہر بی جے پی قیادت کو اس بات کا جواب دینا ہوگا کہ اترپردیش میں نفرت پھیلا کر کیوں مظالم کو بے لگام کررکھا ہے۔
Published: undefined
بی جے پی کا ایجنڈا سماج کو تقسیم کر کے اپنا سیاسی مفاد حاصل کرنا ہے۔ عوام اس کی سچائی سے پوری طرح سے آگاہ ہیں۔ بی جے پی کی جھوٹ کی بیل اب سر چڑھنے والی نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز