قومی خبریں

بی جے پی حکومت میں بدعنوانی دس گنا بڑھی: اکھلیش

اکھلیش یادو نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ زیرو ٹالرنس کی بات کرتے ہیں لیکن بدعنوانی اور جرائم کو ان کی سرپرستی میں کھلی چھوٹ مل گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اکھلیش یادو، تصویر آئی اے این ایس

 

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے اتوار کو کہا کہ اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے دور میں بدعنوانی میں دس گنا اضافہ ہوا ہے۔ اکھلیش یادو نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ زیرو ٹالرنس کی بات کرتے ہیں لیکن بدعنوانی اور جرائم کو ان کی سرپرستی میں کھلی چھوٹ مل گئی ہے۔ بی جے پی حکومت میں کرپشن 10 گنا بڑھ گیا ہے۔ بی جے پی کا اپنے ساڑھے چھ سال کے دور اقتدار میں اصل کام یہ ہے کہ اتر پردیش کاغذ پر چمکدار ہے، اشتہارات میں اور حقیقت میں اتر پردیش بالکل بے حال ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کو گڑھے سے پاک کرنے کے نام پر سب سے بڑا گھوٹالہ بی جے پی حکومت میں ہوا ہے۔ چھ سالوں میں اس مد میں کافی رقم جاری ہوئی۔ تاریخ کے بعد تاریخ دینے کے باوجود سڑکیں گڑھے سے پاک نہیں ہوئیں، جو سڑکیں بنی تھیں وہ بھی اکھڑنا شروع ہو گئی ہیں۔ بی جے پی لیڈران، وزیراعلی کے خاص لوگ اور وزراء، عہدیداروں نے مل کر عوام کا سارا پیسہ ہضم کر لیا اور ڈکار بھی نہیں لی۔ تھوڑی سی بارش سے بھی سڑکیں موت کے کنویں بن جاتی ہیں۔ نالوں کی صفائی کے نام پر لوٹ مار جاری ہے۔ پانی بھرنے کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے بی جے پی حکومت نے 15 جون کی تاریخ مقرر کی ہے لیکن اب تک کئی نالوں کی صفائی کی کوئی امید نہیں ہے۔

Published: undefined

پریاگ راج میں جمنا کے کنارے غیر قانونی کانکنی کا کاروبار اندھا دھند جاری ہے۔ بڑی ممنوعہ پوک لینڈ مشینوں سے ریت کی کھدائی کی جا رہی ہے۔ افسران، وزیر، ایم پی، ایم ایل اے سبھی بی جے پی سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ٹھیکیداروں کے کالے کارناموں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ انتظامیہ نے بھی غیر قانونی دھندے پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ غیر قانونی کانکنی میں مصروف مافیاؤں کو کسی کا خوف نہیں۔ ہر کوئی اس کی غنڈہ گردی کے سامنے پناہ مانگتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined