گاندھی نگر: گجرات کے امریلی ضلع میں محکمہ منریگا میں کام کرنے والے چار اہلکاروں کے خلاف سرکاری خزانے سے 3.30 کروڑ روپے کے غبن کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ دراصل، 2015-2019 کے دوران ملزمان نے ڈپلی کیٹ جاب کارڈ بنائے، جاب کارڈ ہولڈرز کے نام پر دوسرے بینکوں میں اکاؤنٹس کھولے، فائدہ اٹھانے والوں کے فرضی دستاویزات بنائے، ان اکاؤنٹس میں واجبات منتقل کئے اور بعد میں رقومات کو نکال لیا۔
Published: undefined
ملزمان کی شناخت اسسٹنٹ پروگرام آفیسر شکتی سنگھ جڈیجہ، اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر ویمل سنگھ بسن، ایم آئی ایس کوآرڈینیٹر جگنیش واڈیا اور ٹیکنیکل اسسٹنٹ اشون شیال کے طور پر کی گئی ہے۔ تعلقہ ڈیولپمنٹ آفیسر وجے سونگارا نے اپنی شکایت میں کہا کہ منگل کی شام کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل کی دسمبر 2021 کی آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ تیسرے فریق کو 3 کروڑ روپے سے زیادہ کی ادائیگی کی گئی ہے۔
Published: undefined
آڈٹ رپورٹ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے امریلی دیہی ترقی ایجنسی کے ڈائریکٹر نے ستمبر 2022 میں تعلقہ ترقیاتی افسر کو اس کی جانچ کرنے کا حکم دیا۔ تین ماہ کی تفتیش کے بعد انہوں نے دسمبر کے پہلے ہفتے میں ڈائریکٹر کو رپورٹ پیش کی۔
Published: undefined
تحقیقات میں سونگارا نے پایا کہ 2015-16 سے 2018-19 تک، 28688 لین دین کے ذریعے تیسرے فریق کو کل 33026548 روپے ادا کیے گئے اور 36 گاؤں کے 4900 جاب کارڈ ہولڈروں کو 3310 کھاتوں میں رقم منتقل کی گئی۔ ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی، مجرمانہ خلاف ورزی، جعلسازی اور مشترکہ نیت سے سازش کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز