نئی دہلی: میگھالیہ کے گورنر ستیہ پال ملک کا کہنا ہے کہ گوا میں بدعنوانی کا دور دورہ ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو اس پر توجہ دینی چاہئے۔ گوا کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے ان خیالات کا اظہار ٹی وی ٹوڈے کے کنسلٹنگ ایڈیٹر راجدیپ سردیسائی سے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔
Published: undefined
ستیہ پال ملک نے کہا، ’’گوا میں بی جے پی حکومت کووڈ سے ٹھیک طریقے سے نمٹ نہیں سکی اور میں اپنے اس بیان پر قائم ہوں۔ گوا حکومت نے جو کچھ کیا اس میں بدعنوانی تھی۔ مجھے گوا حکومت کے خلاف لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے برطرف کیا گیا تھا۔ میں لوہیا کے اصولوں پر عمل کرتا ہوں، میں نے چرن سنگھ کے ساتھ وقت گزارا ہے۔ میں بدعنوانی برداشت نہیں کر سکتا۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا، "گوا حکومت کی طرف سے گھر گھر راشن تقسیم کرنے کی اسکیم ناقابل عمل تھی۔ یہ ایک کمپنی کے کہنے پر کیا گیا، جس نے حکومت کو رقم دی تھی۔ مجھ سے کانگریس سمیت کئی لوگوں نے تحقیقات کرنے کو کہا۔ میں نے معاملے کی چھان بین کی اور وزیراعظم کو اس سے آگاہ کیا۔‘‘
Published: undefined
ملک نے کہا، ’‘وہ نہیں مانیں گے کہ یہ ان کی غلطی تھی۔ ہوائی اڈے کے قریب ایک علاقہ ہے جہاں ٹرکوں کو کان کنی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ میں نے کووڈ کے پیش نظر حکومت سے اسے روکنے کے لیے کہا تھا لیکن حکومت نہیں مانی اور بعد میں یہ کووڈ کا ہاٹ سپاٹ بن گیا۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا ’’آج ملک میں لوگ سچ بولنے سے ڈرتے ہیں۔ میں وہی بولتا ہوں جو مجھے محسوس ہوتا ہے۔ حکومت موجودہ سرکاری عمارت کو گرا کر نئی تعمیر کرنا چاہتی تھی لیکن اس کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ یہ تجویز اس وقت پیش کی گئی جب حکومت مالی بحران کا شکار تھی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز