نئی دہلی: وبا کی شکل اختیار کر چکے کورونا وائرس یعنی ’کووڈ-19‘ کی روک تھام کےلئے تاجروں نے دہلی میں ہفتہ سے 3 دن تک بازار بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ملک کے باقی حصوں میں پی ایم مودی کی اپیل پر اتوار کو وہ ’عوامی کرفیو‘ میں شامل ہوں گے۔
Published: 20 Mar 2020, 10:35 PM IST
تاجروں کی اہم تنظیم آل انڈیا ٹریڈرس یونین (کیٹ) نے آج بتایا کہ دہلی کے مختلف بازاروں کے ٹریڈرس یونینوں کےلیڈروں نے کووڈ-19 کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے 21 سے 23 مارچ تک بازار اور دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس درمیان دوا کی دکانیں اور ڈیری اور عام استعمال کی اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی۔‘‘
Published: 20 Mar 2020, 10:35 PM IST
کیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ تین دن بعد صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ہی مزید حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔اس نے مزید بتایا کہ ٹریڈ یونینوں سے جڑے سات کروڑ تاجر وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل پر 22 مارچ کو ’عوامی کرفیو‘ میں شامل ہوں گے اور اپنی دکانیں بند رکھیں گے۔
Published: 20 Mar 2020, 10:35 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Mar 2020, 10:35 PM IST
تصویر: پریس ریلیز