قومی خبریں

کورونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48 افراد ہلاک، 1396 نئے معاملے آئے سامنے

کورونا سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ ایک دن میں 440 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد 7628 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 19 افراد کی موت کے بعد کل تعداد بڑھ کر 342 ہو گئی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ملک بھر میں کورونا وائرس ’كووڈ 19‘ کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1396 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 28 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ اس دوران 48 افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 872 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک مجموعی 27892 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کے صحتیاب ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 381 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 6185 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔

Published: undefined

کوروناوائرس سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ ایک دن میں 440 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد 7628 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران 19 مزید افراد کی موت کے بعد اس وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 342 ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں 1076 متاثرمریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 230 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملہ میں دوسرے مقام پر بنا ہوا ہے۔ گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3301 ہو گئی ہے اور 18 مزید افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 151 تک پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

اس کے بعد ملک کی قومی راجدھانی دہلی میں حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 293 نئے کیسز درج کیے جانے کے بعد اب تک کل 2918 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس دوران مرنے والوں کی تعداد مزید ایک کے اضافہ کے ساتھ 54 ہو گئی ہے۔ دہلی میں اب تک کل 877 مریضوں کوعلاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

Published: undefined

وہیں راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 102 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور یہ تعداد بڑھ کر 2185 ہو گئی ہے۔ ریاست میں وبا سے مزید چھ افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔ تمل ناڈو میں 64 نئے کیسزسامنے آئے اور متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1885 ہو گئی اور ریاست میں ایک اور متاثر شخص کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد ایک سے بڑھ کر 24 ہو گئی۔ مدھیہ پردیش میں اس وائرس کی زد میں اب تک 2096 افراد آچکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار مزید متاثرین کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد میں مزید سات کے اضافہ کے بعد یہ بڑھ کر 103 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں کورونا وائرس کے 75 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعئ تعداد 1868 ہو گئی ہے اور اس دوران دو لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے. وہیں ریاست میں ابھی تک 289 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے. تلنگانہ میں اس دوران 11 نئے کیس سامنے آئے اور متاثرین کی کل تعداد 1002 ہو گئی۔ ریاست میں اس انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی موت نہیں ہوئی ہے جس سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہی ہے. کیرالہ میں 458 افراد متاثر ہوئے ہیں اور چار افراد کی موت ہوئی ہے۔

Published: undefined

جنوبی ہند کی ریاست آندھرا پردیش میں 1097 اور کرناٹک میں 503 افراد متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں بالترتیب 31 اور 19 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 523 ہے اور چھ افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 18، مغربی بنگال میں 20، کیرالہ میں چار، ہریانہ اور جھارکھنڈ میں تین تین، بہار میں دو اور میگھالیہ، اڑیسہ، ہماچل پردیش اور آسام میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined