نئی دہلی: ملک بھر میں کورونا وائرس ’كووڈ -19‘ وبا سے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 3900 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور مزید 195 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1568 ہو گئی ہے۔ یہ ہندوستان میں 24 گھنٹے کے اندر اب تک کی سب سے زیادہ ہلاکت ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہندوستان میں کورونا انفیکشن کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے۔
Published: 05 May 2020, 11:40 AM IST
ملک کی الگ الگ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کوروناوائرس کے اب تک کل 46433 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر1020 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد12727 تک پہنچ گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوچکا ہے۔
Published: 05 May 2020, 11:40 AM IST
کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں حالات مسلسل تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 1567 نئے کیسز کے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد 14541 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران 21 مزید افراد کی موت کے بعد اس وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 583 ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں 2465 متاثرمریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔
Published: 05 May 2020, 11:40 AM IST
گجرات گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 376 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملہ میں دوسرے مقام پر برقرار ہے۔ گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد 5804 ہو گئی ہے اور 29 مزید افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 319 تک پہنچ گئی ہے۔
Published: 05 May 2020, 11:40 AM IST
قومی دارالحکومت دہلی میں بھی حالات تشویشناک بنے ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 349 نئے کیسز درج کیے جانے کے بعد سے اب تک کل 4898 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ دہلی میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر64 ہو گئی ہے جبکہ اب تک کل 1431 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
Published: 05 May 2020, 11:40 AM IST
وہیں راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 175 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور یہ تعداد بڑھ کر 3061 ہو گئی ہے۔ ریاست میں انفیکشن سے چار مزید افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 77 ہو گئی ہے۔ تمل ناڈو میں 527 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3550 ہو گئی ہے اور اب تک 31 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ مدھیہ پردیش میں اس وائرس کی زد میں اب تک 2942 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید نو متاثرین کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 165 ہو گئی ہے۔
Published: 05 May 2020, 11:40 AM IST
ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 121 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 2766 ہو گئی ہے ۔کورونا سے سات مزید افراد کی موت کے ساتھ ابھی تک ہلاک شدگان افراد کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔ وہیں ریاست میں ابھی تک 802 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
Published: 05 May 2020, 11:40 AM IST
تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے تین نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ 1085 ہو گئی اور اب تک کل 29 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ کیرالہ میں اس مدت میں ایک بھی نیا کیس سامنے نہیں آیا، ریاست میں متاثرین کی تعداد 500 پر برقرار ہے جبکہ چار افراد کی موت ہو چکی ہے۔
Published: 05 May 2020, 11:40 AM IST
جنوبی ہند کی ریاست آندھرا پردیش میں 1650 اور کرناٹک میں 651 افراد متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں بالترتیب 36 اور 27 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 726 ہے اور آٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 23، مغربی بنگال میں 133، ہریانہ میں چھ ، بہار میں چار، جھارکھنڈ میں تین اور میگھالیہ، اڑیسہ، ہماچل پردیش اور آسام میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
Published: 05 May 2020, 11:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 May 2020, 11:40 AM IST
تصویر: پریس ریلیز