کلکتہ: اسمبلی انتخابات کے لئے بڑے پیمانے پر مہم کی وجہ سے بنگال میں کووڈ- 19 کی دوسری لہر تیزی سے بڑھ سکتی ہے۔ معروف کلینیکل ماہر ڈاکٹر سبھروجیوتی بھومک نے کہا کہ مغربی بنگال میں ریاستی انتخابات کی وجہ سے ریاست میں کورونا کی دوسری لہر پھیل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے 19 اضلاع میں صورتحال "انتہائی سنگین" ہے کیونکہ ان مقامات پر مستقل انفیکشن کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Published: undefined
15 مارچ سے 21 مارچ کے درمیان انفیکشن کی شرح 1.35 فیصد سے بڑھ کر 1.78 فیصد ہوگئی ہے۔ یہ بڑے پیمانے پر انتخابی مہموں کا نتیجہ ہے جس میں شاید ہی کوئی احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہو، انہوں نے کہا کہ پیش آنے والی صورتحال کی پیشن گوئی کرنا ناممکن ہے، تاہم وبائی امراض کے خطرات سے آگاہ رہنے کے ساتھ گزشتہ سال کی طرح انتہائی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوگا۔
Published: undefined
انڈین کونسل آف میڈیسن نے کہا کہ وائرس نے بدترین شکل اختیار کرلی ہے اور کووڈ- 19 کی دوسری لہر آرہی ہے۔ اگرچہ ہندوستان میں ویکسین کا عمل شروع ہوچکا ہے اور اس نے اپنی رفتار تیز کردی ہے، تاہم جاری کلینیکل ٹرائل کے عبوری نتائج سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دیسی کووڈ- 19 ویکسین برطانیہ، جنوبی افریقہ اور برازیل سے موصولہ تغیر پذیر وائرس کے خلاف مؤثر ثابت ہوں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز