سری نگر: لداخ یونین ٹریٹری میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے سبھی 43 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور اس طرح سے زائد از تین لاکھ کی آبادی والا یہ پہاڑی خطہ کورونا وائرس سے پاک ہوگیا ہے۔ لداخ یونین ٹریٹری انتظامیہ کے ترجمان رگزن سیمفل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ لداخ میں فی الوقت کورونا وائرس کا کوئی ایکٹو کیس نہیں ہے۔
Published: undefined
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ 'لداخ میں کورونا وائرس کے 43 کیسز سامنے آئے تھے۔ مزید 19 مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں جس کے بعد انہیں ہسپتال سے شاندار طریقے سے رخصت کیا گیا ہے۔ اس طرح سے لداخ فی الوقت کورونا سے پاک ہوگیا ہے'۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'خوش قسمتی سے لداخ میں 3 مئی کے بعد کورونا وائرس کا کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا۔ ضلع کرگل کو 15 مئی کو ہی کورونا وائرس سے پاک علاقہ قرار دیا گیا تھا'۔
Published: undefined
تاہم ایک اور سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ موجودہ صورتحال کے چلتے لداخ کو 'کووڈ فری' خطہ قرار دینا جلد بازی میں لیا گیا فیصلہ ہوگا۔ بقول ان کے سبھی 43 کورونا وائرس مریضوں کی صحت یابی کے فوراً بعد لداخ کو کورونا وائرس سے پاک خطہ قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ ٹیسٹنگ ایک جاریہ عمل ہے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ وائرس سے متاثرہ سبھی مریضوں کی صحت یابی کے باوجود لداخ میں لاک ڈاؤن برابر جاری رہے گا۔ تاہم وزارت داخلہ کی گائیڈ لائنز کے مطابق پابندیوں میں جو نرمی دینی ہے وہ دی جائیں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز