نئی دہلی: کورونا وائرس سے جہاں دنیا بھر میں 2.47 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 8.36 لاکھ لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں وہیں ہندوستان میں بھی اس انفیکشن کے کیسز میں روز افزوں اضافہ ہو ریا ہے۔ وزارت صحت کے ذریعہ ہفتے کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 34،63،972 ہوگئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں (جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے ہفتہ کی صبح آٹھ بجے تک) کورونا کے 76،472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
Published: 29 Aug 2020, 12:11 PM IST
دریں اثنا، ملک میں 1021 کورونا متاثرہ افراد فوت بھی ہو گئے ہیں۔ جبکہ 26،48،998 مریض شفایاب ہو چکے ہیں اور اب تک 62،550 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح پر نظر ڈالیں تو یہ معمولی اضافے کے بعد 76.47 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ پازیٹو ہونے کی شرح 8.23 فیصد ہے۔ ملک کی تقریبا تمام ریاستوں سے کورونا کے مریض آ رہے ہیں۔
Published: 29 Aug 2020, 12:11 PM IST
ملک کی مختلف ریاستوں سے آنے والے کورونا کے اعداد و شمار تشویش ناک ہیں۔ مہاراشٹر میں اب تک کورونا کے 7،47،995 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا متاثرہ ریاستوں میں مہاراشٹر سر فہرست ہے۔ ریاست میں کورونا کے 1،80،718 کیسز فعال ہیں اور اب تک 5،43،170 افراد کو فارغ کیا گیا ہے۔ دیں اثنا، 23،775 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
Published: 29 Aug 2020, 12:11 PM IST
کورونا سے متاثرہ ریاستوں میں تمل ناڈو دوسرے مقام پر ہے۔ تمل ناڈو میں اب تک کورونا کے 4،09،238 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاست میں 52،506 فعال کیسز ہیں اور علاج کے بعد 3،49،682 افراد کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ اب تک 7،050 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
آندھرا پردیش کورونا سے متاثرہ ریاستوں میں تیسرے مقام پر ہے۔ ریاست میں اب تک کورونا کے 4،03،616 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے 96،191 کیسز فعال ہیں اور 3،03،711 افراد کو فارغ کیا گیا ہے۔ ریاست میں اب تک کورونا سے 3،714 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
Published: 29 Aug 2020, 12:11 PM IST
کرناٹک متاثرہ ریاستوں میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ کرناٹک میں اب تک کورونا کے 3،18،752 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے 86،347 معاملات فعال ہیں اور 2،27،018 افراد کو فارغ کیا گیا ہے۔ ریاست میں اب تک 5،368 افراد کورونا سے اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔
اتر پردیش کورونا سے متاثرہ ریاستوں میں پانچویں مقام پر ہے۔ اب تک یوپی میں کورونا کے 2،13،824 معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کے 52،651 فعال کیسز ہیں۔ اب تک 1،57،879 افراد کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ کورونا کی وجہ سے اب تک یہاں 3،294 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
Published: 29 Aug 2020, 12:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Aug 2020, 12:11 PM IST