نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 58 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 26.47 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 19.19 لاکھ سے زیادہ افراد اس بیماری سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 58525 مریضوں کے رپورٹ ہونے سے ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2647663 ہوگئی ہے۔ یہ اطمینان کی بات ہے کہ اسی عرصہ میں 57584 افراد کی شفایابی سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1919842 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 941 افراد کی ہلاکتوں سے مجموعی تعداد 50921 تک پہنچ گئی۔ دریں اثنا ملک میں فعال معاملوں کی تعداد 676900 رہ گئی ہے۔
Published: undefined
ملک میں کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں فعال معاملے 1986 سے بڑھ کر 158705 ہوگئے اور 288 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 20037 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران ریاست میں 8837 افراد شفایاب ہوئے، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 417123 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال معاملے اسی ریاست میں ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں 2193 مریضوں کی کمی کے ساتھ فعال معاملوں کی تعداد 85945 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2650 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ 10117 افراد کی شفایابی کے بعد مجموعی طور پر 201234 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 244 عدد کا اضافہ ہوا ہے اور اب اس ریاست میں 81528 فعال معاملے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد 116 سے بڑھ کر 3947 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 141491 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک کی ایک اور جنوبی ریاست تمل ناڈو میں فعال معاملوں کی تعداد 194 عدد سے کم ہوکر 54019 رہ گئی ہے اور 5766 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسی عرصہ میں ریاست میں 278270 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 100 عدد کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس وبا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 51537 ہوگئی، ریاست میں کورونا سے 2449 ہلاک جبکہ 100432 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ فعال معاملے میں اس کے بعد ریاست بہار کا نمبر ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 31059 پر پہنچ چکی ہے۔ ریاست میں 461 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 72324 افراد بھی اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
ملک کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 27299 کیسز ہیں اور 2428 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 86771 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 21420 فعال کیسز ہیں اور 703 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 70132 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست گجرات میں 14383 فعال کیسز ہیں اور 2785 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اس ریاست میں 61512 افراد اس مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹیو کیسز میں 666 عدد کی کمی کے بعد یہ تعداد 10823 رہ گئی ہے۔ اسی مدت میں جان لیوا وائرس کی وجہ سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 4196 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 137561 مریضوں کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔
Published: undefined
ابھی تک کورونا وائرس سے مدھیہ پردیش میں 1105، راجستھان میں 862، پنجاب میں 812، ہریانہ میں 538، جموں و کشمیر میں 542، اڑیسہ میں 343،جھارکھنڈ میں 244، آسام میں 184، اتراکھنڈ میں 152، کیرالہ 156، چھتیس گڑھ میں 141 پڈوچری میں 110، گوا میں 104، تری پورہ میں 59، چنڈی گڑھ میں 29، انڈمان نکوبار میں 28، ہماچل پردیش میں 19، منی پور میں 16، لداخ میں 14، ناگالینڈ میں آٹھ، میگھالیہ میں چھ، اروناچل پردیش میں پانچ، دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو اور سکم میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز