نئی دہلی: ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جس میں 14821 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔ تاہم یہ راحت کی بات ہے کہ اسی عرصے کے دوران قریب 10 ہزار افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
پیر کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 425282 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 445 اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 13699 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف اس بیماری سے صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور اسی عرصہ میں 9437 مریض ٹھیک ہوئے ہیں جنہیں ملا کر 237196 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ تاہم اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 174387 فعال کیسز ہیں۔
Published: undefined
ملک میں کورونا وائرس سے ریاست مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں کووڈ-19 کے 3870 کیسزدرج ہوئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 186 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 132075 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6170 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران ریاست میں 1591 مریض شفایاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صحت مند افراد کی مجموعی متعداد 65744 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
قومی دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا کی وبا نے تباہی مچائی ہے اور اب یہ وائرس کے مسلسل بڑھتے کیسز کے اعداد و شمار کے ساتھ ملک میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3000 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 59746 ہوگئی۔ اسی عرصے میں 63 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2175 ہوگئی۔ ہلاکتوں کی تعداد کے معاملہ میں دہلی مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ دارالحکومت میں 33013 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ یہاں صحت مند ہونے والے مرٰیضوں کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں تامل ناڈو تیسرے نمبر پر ہے جہاں اب متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 59377 تک جا پہنچی ہے، اور اب تک 757 افراد اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 32754 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ 19 کے متاثرہ مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے، لیکن اموات کی تعداد کے لحاظ سے یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 27260 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1663 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 19349 افراد اس وبا سےشفایاب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 17731 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 550 افراد وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 10995 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست راجستھان میں بھی کورونا وائرس کے پھیلنے کا عمل زوروں پر ہے اور یہاں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 14930 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 349 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ 11597 افراد پوری طرح سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں13945 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور555 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اوراب تک 8297 افرادب شفایاب ہوئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 11903 افراد کورونا سے متاثر اور 515 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 9015 افراد صحتمند ہوئے ہیں۔
Published: undefined
جنوبی ہندوستان کی دو ریاستوں کرناٹک میں 9150 افراد اور آندھرا پردیش میں 8999 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور ان دونوں ریاستوں میں اموات کی تعداد بالترتیب 137 اور 106 ہے۔ مرکز کے زیر کنٹرول جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 5956 ہوگئی ہے اور یہاں اب تک اس وبا سے 82 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہریانہ میں 160، پنجاب میں 99، بہار میں 53، اتراکھنڈ میں 27، کیرالہ میں 21، اڈیشہ میں 14، جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ میں 11، آسام میں نو، ہماچل پردیش اور پڈوچیری میں آٹھ آٹھ، چنڈی گڑھ اور تری پورہ میں چھ۔ چھ اور لداخ و میگھالیہ اور گوا میں ایک ایک شخص کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined