جموں: جموں کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں ایک اور مریض کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے پیش نظر انتظامیہ نے خطے کے جملہ 10 اضلاع میں تمام سینما گھر اور پانچ اضلاع میں پرائمری اسکول اور آنگن واڑی سینٹر ماہ رواں کی 31 تاریخ تک بند رکھنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔
Published: undefined
ادھر صوبائی انتظامیہ نے وادی میں تمام آنگن واڑی سینٹر تاحکم ثانی بند رکھنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جموں میں مبینہ طور پر ایک 75 سالہ بزرگ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’جموں صوبہ کے 10 اضلاع میں تمام سینما گھر 31 مارچ تک بند رہیں گے‘۔ انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ’جموں کے پانچ اضلاع جموں، سانبہ، کٹھوعہ، ریاسی اور ادھم پور میں تمام پرائمری اسکول، سینما گھر اور آنگن واڑی سینٹرس 31 مارچ تک بند رہیں گے‘۔
Published: undefined
ادھر صوبائی کمشنر بصیر احمد خان کی طرف سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق وادی کشمیر میں تمام آنگن واڑی سینٹر تاحکم ثانی بند رہیں گے۔ یہ حکمنامہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے کورونا وائرس کے خطرے سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لئے کی جارہی کاوشوں کا ایک حصہ ہے۔
Published: undefined
قبل ازیں انتظامیہ نے وادی کے چار اضلاع اور جموں کے دو اضلاع میں تمام سرکاری وغیر سرکاری پرائمری اسکولوں کو 31 مارچ تک بند کرنے کے احکامات صادر کیے تھے علاوہ ازیں جموں کشمیر میں بائیو میٹرک حاضری نظام بھی فی الوقت معطل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
جموں وکشمیر میں اب تک کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تفصیلات دیتے ہوئے ڈائریکٹر این ایم ایچ جموں و کشمیر بھو پندر کمار نے منگل کے روز ایک پریس کا نفرنس کے دوران کہا کہ اس وائرس سے متاثرہ ممالک سے واپس آئے 705 مسافروں کی جانچ کی جاچکی ہے جن میں سے 491 کو اپنے گھروں میں اور 9 کواسپتال میں تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ ان میں سے 150 افراد نے 28 دن کی نگرانی کی مدت مکمل کی ہے۔ اس کے علاوہ 56 مشتبہ معاملات کے نمونے اب تک جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں جن میں 26 نمونوں کی رپورٹ ٹھیک ہے۔ اس دوران اُس شخص جس نے سخت بخار کی شکایت کی تھی، اس کے نمونوں کو جانچ کے لئے این سی ڈی سی نئی دلی بھیجا گیا ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا لداخ یونین ٹریٹری کے کمشنر سکریٹری رگزن سیمفل نے کہا ہے کہ لیہہ میں 7 مارچ کو انتقال کرنے والے شخص کی موت کورونا وائرس سے نہیں بلکہ پروسٹیٹ کی بیماری سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر دو مریض جن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے بالکل تندرست ہیں اور انہیں بہت جلد اسپتال سے رخصت مل جائے گی۔ انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے گھبرانے کے بجائے احتیاط کریں اور انتظامیہ کے ساتھ ضرورتعاون کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز