قومی خبریں

کورونا وائرس: مغربی بنگال میں سبھی اسکول 15 اپریل تک بند

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ کو دیکھتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے 200 کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ مختص کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کولکاتا: کورونا وائرس انفیکشن سے متاثرافراد کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر بنگال حکومت نے اسکولوں کو 15اپریل تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔حکومت نے احتیاطی تدابیر کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے ہیں۔اس سے قبل حکومت نے 31مارچ تک اسکول و کالج بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ریاستی سکریٹریٹ میں آج اعلیٰ سطحی میٹنگ کرنے کے بعد وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اسکول اب 15اپریل تک بند رکھیں جائیں گیں۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ ریاست کے تمام آنگن واڑی کے مراکز بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے سنیما گھروں کو بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس کے علاوہ تمام ثقافتی اور کلچر پروگرام بھی بند کرنے کا اعلا ن کیا گیا ہے۔

Published: undefined

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے فوری طور پر وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے 200کروڑ روپے کا فنڈ مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔چونکہ اس وقت تک کورونا وائرس کی کوئی خاص دوا نہیں آئی ہے۔اس لئے اس بیماری کی روک تھا م میں کام آنے والے دوائیوں کا اسٹاک جمع کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔حکومت نے این 95ماسکو کا آرڈر دیا ہے۔

Published: undefined

وزیرا علیٰ نے کہا کہ ملک بھر میں کورو ناوائرس سے متاثر ین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگال میں اب تک ایک بھی مریض کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔مگر کئی افراد کو خصوصی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے سرکاری تیاریوں کا جائزہ لیا اور افسران سے کہا کہ زیادہ سے زیادہ تیاریاں رکھی جائیں۔

Published: undefined

میٹنگ کے بعدنامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیرا علیٰ نے کہا کہ اسکولوں کو بند کرنے کی مدت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس کے روک تھا م سے بچنے کے لئے ہی ریاست کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات بڑھانے کے فیصلہ کیاگیاہے۔ وزیر اعلی نے کہاکہ آنگن واڑی مراکز بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم وزیر اعلی نے کہا کہ آنگن واڑی سنٹر کے بچوں کو 2 کلو چاول اور دیگر کھانا ان کے گھر بھیجنے کا انتظام کیا جائے گا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں پہلے ہی420000افراد کی اسکریننگ ہوچکی ہے وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ان کا 5000 سے زائد افراد سے باقاعدہ رابطہ ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف کورونا وائرس انفیکشن کے خطرات سے بچنےکے لئے احتیاط کے طور پر مغربی بنگال اسمبلی کو بدھ سے بند کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ اسپیکر بمان مکھرجی کی صدارت میں ا ٓج کل جماعتی میٹنگ ہوئی جس میں احتیاطی تدابیر کے تحت منگل کو اسمبلی اجلاس ہونے کے بعد سیشن کی کارروائی ملتوی کرنے کا فیصلہ کا گیا ہے۔اس سے قبل چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش نے بھی اسمبلی اجلاس کو ملتوی کردیا ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل ریاستی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکرنے ممبران اسمبلی کے ساتھ آنے والے لوگوں پر پابندی اور سیشن کے دوران اسکولوں اور کالجوں کے طلبا کے آنے پر پابندی عاید کردی گئی ہے بائیں بازو کے رہنما سوجن چکرورتی نے کہا کہ باشعور شہری اسمبلی میں آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیشن احتیاطی تدابیر کے ساتھ چلایا جاسکتا تھا۔ جو لوگ سڑک پر ہیں ان کا کیا بنے گا؟ ”دوسری طرف کانگریس کے لیڈر اور اپوزیشن لیڈر عبد المنان نے کہا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔ کون یقین دلا سکتا ہے کہ بس ٹرین پر وائرس نہیں پھیلے گا؟ اس کے علاوہ کورونا وائرس کی دہشت کے تناظر میں نیشنل لائبریری کو بھی بند کیا جارہا ہے۔ ہر دن بہت سے لوگ نیشنل لائبریری میں آتے ہیں۔ جب بہت سے لوگ اکٹھے ہوجاتے ہیں تو، کورونا وائرس کے انفیکشن پھیلنے کا امکان رہتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined