ایٹہ: اتر پردیش میں کورونا کا قہر عوام کی تو جان لے ہی رہا ہے، کئی عہدیداران کے لئے بھی مہلک ثابت ہو رہا ہے۔ بریلی کے ایس ڈی ایم ڈاکٹر پرشانت چودھری کے بعد اب ایٹہ کے ایس پی کرائم راہل کمار کی بھی کورونا وائرس کے سبب جان چلی گئی ہے۔ ایس پی کرائم راہل کمار کچھ روز قبل کورونا کا شکار پائے گئے تھے اور ان کا علاج ہوم آئسولیشن میں چل رہا تھا۔ طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں انہوں نے دم توڑ دیا۔
Published: undefined
نیوز پعٹل ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق ایس پی کرائم راہل کمار کورونا متاثر پائے جانے کے بعد چار دنوں تک خانگی قرنطینہ میں رہے تھے۔ اسی دوران ان کی کورونا رپورٹ بھی نگیٹیو آ گئی اور ان کی صحت میں بھی بہتری نظر آنے لگی تھی۔ لیکن اس کے بعد اچانک ان کی صحت بگڑنے لگی اور اسپتال میں دورانِ علاج وہ فوت ہو گئے۔
Published: undefined
اس سے قبل کورونا انفیکشن کی زد میں آنے والے بریلی میں تعینات ایس ڈی ایم ڈاکٹر پرشانت چودھری نے پیر کے روز ایس آر ایم ایس میڈیکل کالج میں دم توڑ دیا تھا۔ وہ 2018 بیچ کے پی سی ایس افسر تھے اور بنیادی طور پر غازی آباد کی شاستری نگر کالونی کے رہائشی تھے۔ انہوں نے 12 اپریل کو ہی بریلی میں ایس ڈی ایم کا چارج سنبھالا تھا۔
Published: undefined
چارج سنبھالنے کے کچھ دن بعد ہی ایس ڈی ایم ڈاکٹر پرشانت چودھری کورونا سے متاثر ہو گئے۔ اس کے بعد 19 اپریل کو انتظامیہ نے انہیں ایس آر ایم ایس میڈیکل کالج میں داخل کرایا۔ ڈویژنل کمشنر آر رمیش کمار، ڈی ایم نتیش کمار اور اے ڈی ایم انتظامیہ وی کے سنگھ نے ڈاکٹر پرشانت کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined