نئی دہلی: ملک میں کورونا کی دوسرے لہر کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً ساڑھے تین لاکھ نئے کیس سامنے آئے ہیں جب کہ ڈھائی ہزار سے زیادہ مریض اس وبا سے دم توڑ گئے۔ اگرچہ راحت کی بات یہ ہے کہ دو لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند بھی ہوئے ہیں۔ دریں اثنا ملک میں جمعہ کو 29 لاکھ ایک ہزار 412 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 13 کروڑ 83 لاکھ 79 ہزار 832 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
Published: undefined
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 346786 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 66 لاکھ 10 ہزار 481 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف 219838 مریض صحت مند بھی ہوچکے ہیں جسے ملاکر اب تک ایک کروڑ 38 لاکھ 67 ہزار 997 افراد نے کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس مدت کے دوران فعال معاملات کی تعداد بڑھ کر 2552940 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 2624 مریضوں کی موت سے اس مرض سے ہونے والی اموات کی تعداد بڑھ کر 189544 ہوگئی ہے۔ ملک میں ری کوری کی شرح کم ہوکر 83.49 ہوگئی ہے اور فعال معاملات کی شرح 15.37 فیصد تک جا پہنچی ہے جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.14 فیصد ہوگئی ہے۔
Published: undefined
مہاراشٹر کورونا کے فعال معاملات میں سرفہرست ہے حالانکہ یہاں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران سرگرم معاملے 7982 کم ہوئے ہیں اور ان کی تعداد 693632 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں ،زہد 740458 مریضوں کے صحت مند ہونے کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 3409792 ہوگئی ہے جبکہ دوسرے دن بھی 773 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد بڑھ کر 63252 ہوگئی ہے۔ کیرالہ میں فعال معاملات 22757 اضافے سے 179311 ہوگئے اور 5663 مریضوں کے صحت مند ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1166135 ہوگئی، جبکہ 27 مزید مریضوں کی اموات سے یہ تعداد 5055 ہوگئی ہے۔ کرناٹک میں کورونا کے فعال معاملات میں 18075 کا اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد 214330 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد بڑھ کر 14075 ہوگئی ہے اور اب تک 1046554 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے فعال معاملات میں 411 اضافہ ہوا ہے اور اب ان کی تعداد بڑھ کر 92029 ہوگئی ہے۔ اب تک اس وبا سے 13541 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ 875109 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔ تلنگانہ میں فعال معاملات بڑھ کر 58148 ہوچکے ہیں اور 1961 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 326997 افراد اس وبا سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں سرگرم کیسز 7287 بڑھ کر 74231 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 927418 ہوچکی ہے جبکہ 7579 افراد اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔ تامل ناڈو میں سرگرم معاملات کی تعداد 5620 سے بڑھ کر 95048 ہوگئی ہے اور اب تک 13395 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں ریاست میں 943044 مریض انفیکشن پاک ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 13843 فعال کیسوں کا اضافہ ہوا اور اب یہ تعداد بڑھ کر 273653 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 10737 متاثرہ مریض فوت ہوئے ہیں اور 728980 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے سرگرم معاملات میں تین دنوں تک کمی آنے کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد 1924 سے بڑھ کر 123479 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 492593 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6893 ہوگئی ہے وہیں 219 مزید مریض اس وبا سے دنیا کو الوداع کہہ چکے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں فعال معاملات کی تعداد 87640 ہوگئی ہے اور اب تک 380208 افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 4937 افراد اس مرض کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔
Published: undefined
پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد 3359 بڑھ کر 43943 ہوگئی ہے اور انفیکشن سے راحت حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 74 ہزاردو سو 40 ہوگئی ہے جبکہ 8264 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ گجرات میں فعال معاملات کی تعداد بڑھ کر 8000128 ہوگئی ہے اور اب تک 6019 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 361493 مریض انفیکشن سے آزاد ہوچکے ہیں۔ ہریانہ میں اس دوران فعال معاملات کی تعداد 5460 بڑھ کر 64047 ہوگئی ہے۔ ریاست میں وبا سے 3643 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 335143 افراد اس انفیکشن کا علاج کر چکے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال معاملات 5939 بڑھ کر 74737 ہوگئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 10825 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 628218 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ بہار میں سرگرم معاملات کی تعداد 6551 سے بڑھ کر 76420 ہوگئی ہے۔ ریاست میں ابھی تک 2010 لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 300012 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔
Published: undefined
کورونا سے اب تک راجستھان میں 3453 ، جموں و کشمیر میں 2111 ، اتراکھنڈ میں 2021 ، اوڈیشہ میں 1973 ، جھارکھنڈ میں 1778 ، آسام میں 1172 ، گوا میں 972 ، پڈوچیری میں 728 ، چنڈی گڑھ میں 430 ، تریپورہ میں 394، منی پور میں 381 ، میگھالیہ میں 157 ، سکم میں 137 ، لداخ میں 135 ، ناگالینڈ میں 94 ، جزائر انڈومان نیکوبار میں65، اروناچل پردیش میں6، میزورم میں 12 ، دادر نگر حویلی اور دمن و دیو میں چار اور لکشدویپ میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined