قومی خبریں

کورونا کی دوسری لہر: ہندوستان میں ریکارڈ 386452 نئے کیسز اور 3498 ہلاکتیں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 386452 نئے کیسز رپورٹ جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1.87 کروڑ کو عبور کرچکی ہے

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور یہ دن بہ دن خوفناک شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 386452 نئے کیسز رپورٹ جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1.87 کروڑ کو عبور کرچکی ہے اور 3498 افراد کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 208330 ہو چکی ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران 2.97 لاکھ سے زائد افراد نے اس وبا کو شکست دی ہے۔

دریں اثنا پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2224548 افراد کی ویکسینیشن کے ساتھ اب تک 15 کروڑ 22 لاکھ 45 ہزار 179 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دیئے جا چکے ہیں۔

Published: undefined

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 386452 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ اس کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 87 لاکھ 62 ہزار 976 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران 297540 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں اب تک ایک کروڑ 53 لاکھ 84 ہزار 418 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

دریں اثنا ، ایکٹیو کیسز میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے ان کی تعداد بڑھ کر 3170228 ہو گئی ہے۔ مزید 3498 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 208330 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 81.99 فیصد ایکٹیو کیسز کی شرح بڑھ کر 16.90 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح 1.11 فیصد ہے۔

ریاست مہاراشٹر کورونا کے ایکٹیو کیسزکے معاملہ میں سرفہرست ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ریاست میں ایکٹیو کیسز 3149 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 672302 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں 68537 مزید مریضوں کی بازیابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 3799266 ہوگئی ہے ، جبکہ مزید 771 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 67985 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

اس عرصے کے دوران ریاست کرناٹک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 20612 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 349515 ہوگئی۔ ریاست میں اموات کی تعداد 15306 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 1110025 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔

اس عرصے کے دوران کیرالہ میں ایکٹیو کیسز 17443 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 284424 ہو چکی ہے اور 21116 مریضوں کے شفایاب ہونے سے صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد 1244301 ہو چکی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5259 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

دارالحکومت دہلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید قلت جاری ہے۔ یہاں کورونا کے ایکٹیو کیسز 5447 سے گھٹ کر 97977 رہ گئے ہیں۔ 395 مزید افراد کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 15772 ہو چکی ہے جبکہ 1008537 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined