نئی دہلی: ملک کی بعض ریاستوں میں گزشتہ کچھ دنوں سے مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے کیسز میں اچانک تیز اضافے کے درمیان فعال کیسز کا بڑھنا جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بھی 100 کو عبور کر چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 4170 کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ اس میں پیر کے روز 8718 اتوار کے روز 8522 اور ہفتے کے روز 4785 کا اضافہ درج کیا گیا تھا۔
Published: undefined
دریں اثناء کورونا کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 131 درج کی گئی۔ یہ تعداد پیر کے روز 118، اتوار کے روز 158، ہفتے کے روز 140، جمعہ کے روز 117، جمعرات کو 126، بدھ کے روز 133 درج کی گئی تھی۔ اس دوران ملک میں اب تک تین کروڑ 29 لاکھ 47 ہزار سے زیادہ افراد کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے۔
Published: undefined
منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24492 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جن سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ نو ہزار سے زیادہ ہو گئی۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20191 مریض صحتیاب ہوئے، مجموعی طور پر اب تک 11027543 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ایکٹیو کیسزکی تعداد 4170 کے اضافے کی وجہ سے بڑھ کر 223432 ہو گئی ہے۔ اسی دوران 131 مزید مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 158856 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
ملک میں کورونا ریکوری ریٹ 96.64 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 1.95 فیصد جبکہ اموات کی شرح ہنوز 1.39 فیصد ہے۔ مہاراشٹرکورونا وائرس کے فعال کیسز کے معاملے میں سرفہرست ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسزکی تعداد مزید 4332 بڑھ کر131812 ہو گئی ہے۔ ریاست میں 10671 مریض صحتیاب ہوئے، مجموعی طور پر کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2144743 ہو گئی ہے جبکہ مزید 48 مریضوں کی موت سے اموات کی مجموعی تعداد 52909 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
ریاست کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں ایکٹیو کیسز مزید 2420 کم ہو کر 27357 بچے ہیں اور 3463 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو مات دینے والوں کے اعداد و شمار 10 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ہو گئی جبکہ مزید 11 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد 4407 ہو گئی ہے۔ ریاست کرناٹک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 496 سے بڑھ کر 8879 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 12397 اور اب تک 939928 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
ریاست پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد مزید 392 بڑھ کر 11942 ہوگئی ہے اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 181532 ہو گئی ہے جبکہ 6099 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں مزید 92 فعال کیسز کے بڑھنے سے 4098 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 309979 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں وہیں مزید سات افراد کی اس وبا کی وجہ سے موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3897 یو گئی ہے۔
Published: undefined
ریاست گجرات میں فعال کیسز کی تعداد 295 بڑھ کر 4717 ہوگئی ہے اور اب تک 4425 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 269955 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسز 284 بڑھ کر 5024 ہو گئی ہے اور اب تک 260477 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں جبکہ اس مہلک وبا سے 3890 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز