نئی دہلی: ملک میں كورونا وائرس کا قہر انتہائی تیزی سے بڑھ رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 8909 نئے کیسز درج کیے جانے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ سے متجاوز کر گئی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرین کی تعداد بڑھ کر 207615 ہو گئی۔ اس دوران 217 لوگوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5815 ہو گئی۔ ملک میں اب تک کل 100303 لوگ صحت مند بھی ہو چکے ہیں اور فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 101497 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2287 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 103 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 72300 اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2465 ہو گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 1225 لوگ شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد 31333 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے، جہاں متاثرین کی تعداد 24586 تک پہنچ گئی ہے اور 197 اموات ہوئی ہے جبکہ 13706 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دی جا چکی ہے۔ کورونا وائرس سے قومی دارالحکومت دہلی کی بھی حالت کافی تشویشناک بنی ہوئی ہے اور ملک میں دہلی متاثرین کی تعداد کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ دہلی میں 22132 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 556 لوگوں کی جان جا چکی ہے جبکہ 9243 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
Published: undefined
اس کے بعد كووڈ- 19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ملک کی مغربی ریاست گجرات ہے۔ گجرات میں اب تک 17617 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 1092 لوگوں نے جان گنوائی ہے۔ اس کے علاوہ 11894 افراد اس بیماری پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ راجستھان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد 9373 ہو گئی ہے جبکہ 203 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 6435 لوگ مکمل طور پر ٹھیک ہوئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 8420 افراد کورونا وائرس سے متاثرہوئے ہیں اور 364 افرادکی اس وبا سے موت ہو گئی ہے جبکہ 5221 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 8361 افراد کورونا وائرس کی زد میں آئے ہیں اور 222 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 5030 لوگ اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں 6168 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 335 افراد کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 2410 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔
Published: undefined
جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں 3898 اور کرناٹک میں 3796 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ان دونوں ریاستوں میں اس وبا کی زد میں آکر ہلاک شدگان کی تعداد بالترتیب 64 اور 52 ہوگئی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام صوبہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2718 ہو گئی ہے اور 33 اموات ہوئی ہے۔ پنجاب میں 46، بہار میں 24، ہریانہ میں 23، کیرالہ میں 11، اڑیسہ اور اتراکھنڈ میں سات،ہماچل پردیش اور جھارکھنڈ میں پانچ، چنڈی گڑھ میں پانچ، آسام میں چار اور چھتیس گڑھ، لداخ اور میگھالیہ میں اس وبا سے ایک ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز