نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ سے اس کی تعداد بڑھ کر 88 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسز ڈیڑھ فیصد سے بھی کم ہوکر پونے پانچ فیصد رہ گئےہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 38772 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 94.31 لاکھ ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 45333 مریض صحتمند ہوئے جس سے اس کی مجموعی تعداد 88.47 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ ایکٹیو کیسز میں 7004 عدد کی کمی کے ساتھ یہ تعداد 4.46 لاکھ رہ گئی۔ اسی عرصے میں مزید 443 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 137139 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 93.81 فیصد ایکٹیو کیسز کی شرح 4.74 اور اموات کی شرح 1.45 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر میں سب سے زیادہ (1097) فعال کیسز رپورٹ ہوئے، اور ہلاکتوں کی تعداد بھی اسی ریاست میں سب سے زیادہ (85) ہے جبکہ دہلی میں سب سے زیادہ (6325) کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین کووڈ۔ 19 کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں ایکٹیو کیسز بڑھ کر اب 92062 ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد بڑھ کر 47071 ہوچکی ہے، جبکہ اب تک 16.80 لاکھ سے زیادہ افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔ ریاست کیرالہ میں صحت مند مریضوں کی تعداد 5.32 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے، حالانکہ ایکٹیو کیسز 245 سے گھٹ کر 64719 رہ گئے ہیں جبکہ 2223 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
قومی دارالحکومت دہلی میں سرگرم کیسز کی تعداد 1487 سے گھٹ کر 35091 رہ گئی ہے۔ وہیں اس جان لیوا اور مہلک ترین وبا سے 9066 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 5.22 لاکھ سے زیادہ کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 254 سے گھٹ کر 24522 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 11765 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 8.47 لاکھ سے زائد مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز 3174 سے گھٹ کر8397 ہوچکے ہیں۔ ریاست میں ابھی تک 6988 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک اور 8.52 لاکھ سے زیادہ افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 688 سے گھٹ کر 24575 رہ گئی ہے اور اس وبا سے 7742 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک تقریباً 51 لاکھ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں سرگرم کیسز کی تعداد 11052 رہ گئی ہے اور اب تک 11703 افراد ہلاک اور 7.57 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست اوڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 5317 ہوچکی ہے اور 1734 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ بیماری سے شفایاب مریضوں کی تعداد 3.11 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا کے فعال کیسز 10022 ہوچکے ہیں اور 1458 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.58 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
ریاست مغربی بنگال میں کورونا متاثرین کی تعداد 132 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 24405 رہ گئی ہے وہیں اس ریاست میں اب تک 8376 افراد ہلاک اور 4.53 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد 7888 رہ گئی ہے اور مہلک ترین وبا سے نجات حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 1.38 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 4780 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
Published: undefined
ریاست مدھیہ پردیش میں جان لیوا کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 14974 ہوگئی ہے اور اب تک 1.86 لاکھ سے زیادہ مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ 3250 افراد اس بیماری سے ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست گجرات میں 14889 فعال کیسز ہیں اور 3969 افراد ہلاک اور 1.89 لاکھ سے زائد مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست بہار میں 5404 فعال کیسز ہیں اور اب تک 1259 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.27 لاکھ سے زیادہ افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
جان لیواورمہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ سے ابھی تک ریاست چھتیس گڑھ میں 2840، ہریانہ میں 2401، راجستھان میں 2292، جموں و کشمیر میں 1685، اتراکھنڈ میں 1222، آسام میں 981، جھارکھنڈ میں 963، گوا میں 687، پڈوچیری میں 609، تری پورہ میں 370، ہماچل پردیش میں 635 چنڈی گڑھ میں 276، منی پور میں 273، لداخ میں 116، میگھالیہ میں 111، سکم میں 108، ناگالینڈ میں 64، جزائر انڈمان اور نکوبار میں 61، اروناچل پردیش میں 54 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو افراد کی موت ہوچکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز