قومی خبریں

’کورونل‘ صرف امیونٹی بوسٹر نہیں، کورونا وائرس کی دوا ہے: بابا رام دیو

بابا رام دیو نے کہا کہ ’’اگر کورونل کا استعمال کورونا انفیکشن سے پہلے کریں گے تو انفیکشن سے بچ جائیں گے۔ کورونا ہونے کے بعد اس دوا کا استعمال کیا جائے گا تو 7 سے 10 دن کے اندر کورونا ختم ہو جائے گا۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

متنازعہ دوا ’کورونل‘ کو لے کر ایک بار پھر یوگا گرو بابا رام دیو نے آواز اٹھائی ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ’کورونل‘ ایک ایسی دوا ہے جو کورونا وائرس کا علاج کرنے میں اہل ہے، یہ صرف امیونٹی بوسٹر نہیں ہے۔ ساتھ ہی بابا رام دیو نے کہا کہ وہ کورونل کے تعلق سے آئندہ دو تین دنوں میں ایک پریس کانفرنس کرنے والے ہیں جس میں کئی باتیں لوگوں کے سامنے رکھی جائیں گی۔

Published: undefined

ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ پر شائع ایک خبر کے مطابق بابا رام دیو نے ’اے بی پی نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ ’’میں ابھی ایک پریس کانفرنس کرنے والا ہوں، لیکن اس سے پہلے ایک انکشاف کر دیتا ہوں کہ کورونل کو لوگ صرف ایک امیونٹی بوسٹر سمجھتے ہیں، لیکن کورونل ایک میڈیسن ہے۔ اگر کورونل دوا کورونا انفیکشن ہونے سے پہلے استعمال کریں گے تو کورونا وائرس سے بچ جائیں گے۔ کورونا ہونے کے بعد اگر اس دوا کا استعمال کیا جائے گا تو 7 سے 10 دن کے اندر کورونا ختم ہو جائے گا۔‘‘

Published: undefined

بابا رام دیو نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’میں یہ مصدقہ طور پر کہتا ہوں کہ میں ایک سائنٹفک سنیاسی ہوں، میں کوئی پاکھنڈی، اَندھ وشواسی نہیں ہوں۔ میں نے کورونا ٹھیک کیا ہے۔ اگلے دو تین دنوں میں ایک پریس کانفرنس کرنے والا ہوں۔ ہم نے انٹرنیشنل جنرل میں ثابت کر دیا ہے کہ کورونل دوا کورونا وائرس کی ایک میڈیسن ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ اس سے قبل جون میں بابا رام دیو نے دعویٰ کیا تھا کہ کورونل کووڈ-19 مریضوں کو ٹھیک کر سکتا ہے۔ حالانکہ آیوش وزارت نے اس کی فروخت پر فوراً پابندی لگا دی تھی اور بعد میں مرکزی وزارت نے کہا تھا کہ پتنجلی اس پروڈکٹ کو صرف امیونٹی بڑھانے کی دوا کے طور پر فروخت کر سکتی ہے اور کووڈ-19 کے علاج کی شکل میں اسے فروخت نہیں کیا جا سکتا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined