قومی خبریں

کورونا وائرس کی دہشت: آگرہ میں سیاحت پر منفی اثر

اگرہ ٹورزم ڈیولمپنٹ فاؤنڈیشن کے سربراہ نے بتایا کہ کورونا کی دہشت کی وجہ سے صرف عالمی ہی نہیں بلکہ مقامی سیاح بھی اپنی بکنگ منسوخ کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ٹورزم انڈسٹری پر کافی منفی اثر پڑا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

آگرہ: پوری دنیا میں لوگوں کو خائف کرنے والے کرونا وائرس کی دہشت نے جہاں زندگی کے ہر شعبے پر اثر ڈالا ہے تو وہیں اس مہلک وبا کے خوف کا اثر ملک کے شعبے سیاحت پر کافی دکھائی دے رہا ہے۔کرونا وائرس کی دہشت کی وجہ سے آگرہ میں تاج کی سیاحت پر کافی منفی اثر پڑا ہے جہاں پر 6 افراد اس کے متأثر پائے گئے ہیں۔

Published: undefined

ہندوستان میں اس مہلک وائرس پر قابو پانے اور اسے مزید نہ پھیلنے دینے کے پیش نظر بیرونی سفر پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد متعدد مقامی اور انٹر نیشنل ٹورسٹوں نے ہوٹل بکنگ اور ٹور پیکجز کو منسوخ کردیا ہے۔ ہوٹل اور ٹورسٹ سائٹس کے انتظامیہ کو سخت ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اٹلی، ایران یا چین سے آنے والے سیاحوں کے بارے میں چیف میڈیکل افسر کو فوراً آگاہ کریں تاکہ ان کی جانچ کی جاسکے۔

Published: undefined

آگرہ ٹورزم ڈیولمپنٹ فاؤنڈیشن کے سربراہ نے بتایا کہ کورونا کی دہشت کی وجہ سے صرف عالمی ہی نہیں بلکہ مقامی سیاح بھی اپنی بکنگ منسوخ کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ٹورسزم انڈسٹری پر کافی منفی اثر پڑا ہے۔ ٹورزم گلڈ آف آگرہ کے نائب صدر راجیو سکسینہ نے اسی قسم کے تأثرات کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ ’سیاحوں پر پابندی کی وجہ سے ٹورزم انڈسٹری برے وقت سے گزر رہی ہے۔ کورونا وائرس کی دہشت کی وجہ سے ہوٹل بکنگ اور ٹور پیکجز کو منسوخ کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

دنیا میں اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک اور سیاحوں کو سب سے زیادہ اپنی جانب مائل کرنے والے آگرہ کے تاج محل کی سیاحت پر بھی کورونا کا اثر دکھائی دے رہا ہے۔ موصول اعدادو شمار کے مطابق تاج محل کا دیدار کرنے والوں کی تعداد میں دن بدن گرواٹ درج کی جا رہی ہے۔ وہیں کرونا وائرس کو روکنے کے لئے ایک طالب علم کے اندر کرونا وائرس کا شبہ ہونے کے بعد آگرہ شہر میں تین اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

یوپی محکمہ صحت کی ایک ٹیم نے اسکول پہنچ کر اس جگہ کو صاف کیا ہے جہاں پر مشتبہ مریض پڑھائی کرتا تھا۔ آگرہ میں سخت اسکریننگ اور ویجیلنس کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس سے قبل آگرہ میں کورونا وائرس میں ملوث پائے گئے تمام چھ افراد کو دہلی کے صفدر گنج اسپتال میں ریفر کردیا گیا ہے۔

Published: undefined

وزیر صحت جے پرتاپ سنگھ نے کہا کہ محکمہ صحت کی کئی ٹیمیں ریاست کے تمام ائیر پورٹ کے ساتھ ہندو۔نیپال سرحد پر کافی الرٹ ہیں اور آنے والے مسافروں و سیاحوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔ تمام ضلع اسپتالوں سمیت متعدد میڈیکل کالجوں میں آئیسولیشن وارڈس کو تیار کیا گیا ہے۔ کسی بھی قسم کی کال پر فوراً جواب دینے اور موقع پر پہنچنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں لہذا کسی بھی صورت میں زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

Published: undefined

اترپردیش حکومت نے کس بھی قسم کے مشتبہ کورونا وائرس کے کیس سے نپٹنے کے لئے 27 جنوری کو ہی پیشگی طور پر افسران کو ہدایت دے کر ہر ضلع کے اسپتالوں میں 10 بستروں کا آئیسولیشن وارڈ تیار کرنے کا حکم دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined