قومی خبریں

دہلی میں پلمبر اور بک اسٹور سمیت ان لوگوں کو ملی لاک ڈاؤن سے راحت

دہلی حکومت نے كووڈ -19 وبا کا مکمل جائزہ لینے کے بعد جانوروں کے ڈاکٹروں، پلمبر اور الیكٹریشين کو چھوٹ دے دی ہے، وہیں دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بھی اس ضمن میں کچھ اہم فیصلے لئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بری طرح متاثر راجدھانی میں منگل سے مکمل پابندی پر کچھ راحت دی گئی ہے۔ دہلی حکومت نے کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایات کے مطابق چند خدمات شروع کرنے کی اجازت دی ہے، مکمل پابندی کے دوران جن خدمات کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں ویٹرنری ڈاکٹر، الیکٹریشین ، پلمبر وغیرہ شامل ہیں۔

Published: undefined

دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کے جاری کردہ آرڈر میں ہیلتھ ورکرز، لیب ٹیکنیشن اور سائنس دانوں کے بین ریاستی دوروں کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جانوروں کے اسپتال، ڈسپنسری، کلینک، پیتھالوجی، لیب اور ویکسین دواؤں کی فروخت اور فراہمی کی بھی اجازت دی ہوئی ہے۔ سبھی میڈیکل اسٹاف، سائنسداں، نرسیں، پیرامیڈیکل اسٹاف، لیب ٹیکنیشن کے علاوہ اسپتال کے اسٹاف کو بین ریاستی ٹرانسپورٹ (ہوائی جہاز کے ذریعہ بھی) جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ واٹر پیوریفائر میکینک، بک اسٹور اور بجلی کی دوکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Published: undefined

وزارت داخلہ نے چند شرائط کے ساتھ ان سبھی کو چھوٹ دی تھی۔ دودھ، ادویات اور گروسری دکانوں کو کھولنے کی پہلے ہی اجازت تھی۔ دہلی میں پیر کو کورونا مریضوں کی تعداد 190 سے تجاوز کرکے 3108 پر پہنچ گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 54 ہے۔ ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined