ملک میں کورونا کے خوف کے درمیان ہریانہ کی سرحدیں پوری طرح سیل یعنی بند کر دی گئی ہیں۔ ہریانہ کی سرحدیں چاروں طرف سے کورونا وائرس کو لے کر بے حد حساس تصور کی جا رہی ہیں۔ اس درمیان دو مہینے میں پنجاب لوٹے 90 ہزار این آر آئی میں سے 60 ہزار کے غائب ہونے کی خبر سے ہریانہ میں بھی دہشت قائم ہو گئی ہے۔ حالات ایسے ہیں کہ پنجاب سے ملحق ہریانہ کے تقریباً نصف درجن اضلاع کے گاؤں میں ٹھیکری کے ذریعہ پہرہ دیئے جانے کا حکم صادر کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
پنجاب سے سٹے انبالہ، کروکشیتر، کیتھل، جیند، فتح آباد اور سرسا اضلاع میں پنجاب کے ان این آر آئی ہندوستانیوں کے پہنچنے کا امکان ہے۔ حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ان اضلاع میں سرپنچ خصوصی توجہ رکھیں اور کسی کو بھی گاؤں میں آنے کی اجازت نہ دی جائے۔ اگر کوئی آتا بھی ہے تو اس کی اطلاع ضلع انتظامیہ کو دی جائے۔ سرپنچوں کو گاؤں میں ٹھیکری کے ذریعہ پہرہ اور چوکیداروں کے ذریعہ سے خصوصی منادی بھی کروانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Published: undefined
ضلع انتظامیہ نے اس بات کی ہدایت دی ہے کہ بیرون ممالک سے، دوسری ریاستوں یا شہروں سے گزشتہ 15 دنوں میں گاؤں میں آئے لوگوں کے بارے میں ضلع ہیڈکوارٹر کو مطلع کیا جائے اور اگر ایسے اشخاص کی آمد گاؤں میں ہوتی ہے تو پورے گاؤں کو اچھی طرح سے سوڈیم کلورائیڈ اسپرے سے سینیٹائزیشن کروایا جائے اور اس فرد کے بارے میں جانکاری فوراً ضلع انتظامیہ کو دے کر کوارنٹائن کیا جائے۔ یہ حکم نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ کے حوالے سے دیا گیا ہے۔
Published: undefined
دوسری طرف وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے بڑی تعداد میں مہاجر مزدوروں کے سفر کو دیکھتے ہوئے سبھی بین ریاستی اور بین ضلع سرحدیں سیل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو جہاں ہے، اسے وہیں روک کر رکھا جائے اور دوسری طرف جانے کی اجازت ہرگز نہ دی جائے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ضلع ڈپٹی کمشنروں اور پولس سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت دی ہے کہ ایسے لوگوں کے لیے وہیں پر ریلیف کیمپ قائم کر کے ان کے کھانے پینے اور رہنے کا انتظام کیا جائے۔ اگر پھر بھی کوئی زبردستی کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ لوگوں کو راستوں پر رہنے کی اجازت بالکل نہیں دی جائے گی۔
Published: undefined
چیف سکریٹری کیشنی آنند اروڑا نے بتایا ہے کہ ریاست بھر میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلعوں میں 129 ریلیف اور شیلٹر ہوم بنائے گئے ہیں۔ ان میں رکے ہوئے 29328 مزدوروں کو کھانا دیا جا رہا ہے۔ افسروں کے ساتھ میٹنگ میں انھوں نے ہدایت دی ہے کہ بین ریاستی سرحدوں اور بنائے گئے ریلیف و شیلٹر ہوم پر ہر مہاجر مزدور کی تھرمل اسکریننگ کے ساتھ ساتھ سبھی طرح کی طبی سہولیات مہیا کی جائے۔ اگر کسی میں کوئی بھی علامت نظر آئے تو ایسے مزدوروں کے کوارنٹائن کرنے کا انتظام بھی یقینی ہو۔ انھوں نے افسران کو یہ یقینی بنانے کے لیے ہدایت دی کہ ریاست میں مختلف صنعتی یونٹوں کو ان کے کارخانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو ان کی تنخواہ دینے کے لیے کہا جائے اور یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ ان مزدوروں کو رہنے اور کھانے کی سہولت بھی دی جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز