نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے 68 ہزار سے زیادہ نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے اور اس کی وجہ سے 291 افراد فوت ہوگئے۔ اس سے قبل اتوار کے روز کورونا وائرس کے 62714 نئے معاملے درج ہوئے تھے۔ ہفتے کے روز 62258 متاثرین ملے تھے، جمعہ کے روز 58886، جمعرات کے روز 53476، بدھ کے روز 47262 ، منگل کے روز 40715 اور پیر کے روز 46951 نئے متاثرین درج کیے گئے تھے۔
Published: undefined
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 68020 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 39 ہزار 644 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 22231 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جس سے اب تک 11355993 متاثرین شفایاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد اب پھر سے بڑھ 521808 ہوگئی ہے۔ اس عرصے میں مزید 291 مریضوں کے فوت ہونے سے اس بیماری سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 161843 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
ملک میں شفایابی کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 94.32 فیصد ہوگئی ہے اور زیر علاج مریضوں کی شرح بڑھ کر 4.33 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.34 فیصد ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر کورونا وائرس کے کورونا کے مریضوں کے معاملے میں سرفہرست ہے اور ریاست میں 24 گھنٹے کے دوران مریضوں کی تعداد 22432 بڑھا کر 327241 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریاست میں مزید 17874 افراد صحتیاب ہوئے ہيں ، جس سے ریاست میں شفایاب ہونے والوں کی تعداد 2332453 ہوگئی، جبکہ 108 مریضوں کے انتقال ہونے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 54181 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز