نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کےکم ہوتے معاملات کے درمیان، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 40 ہزار سے بھی کم نئے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں، جو 19 مارچ کے بعد ایک دن میں درج ہونے والے سب سے کم تعداد ہے۔ دریں اثنا اتوار کو 14 لاکھ 81 ہزار 583 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 35 کروڑ 28 لاکھ 92 ہزار 046 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
Published: undefined
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 39796 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ پانچ لاکھ 85 ہزار 229 ہوگئی ہے۔ اس دوران 42 ہزار352 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد دو کروڑ 97 لاکھ 430 ہوگئی ہے۔ فعال کیسز 3279 کم ہوکر 4 لاکھ 82 ہزار 071 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 723 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد چار لاکھ دو ہزار 728 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
ملک میں سرگرم کیسوں کی شرح کم ہوکر 1.58 فیصد، بحالی کی شرح 97.11 فیصد اور اموات کی شرح 1.32 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں فعال معاملات میں 5652 اضافے کے بعد مہاراشٹر میں یہ تعداد بڑھ کر 126454 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ریاست میں 3378 مریضوں کی شفا یابی کے بعد کورونا فری لوگوں کی تعداد 5848693 ہوگئی ہے، جبکہ 306 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 123030 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
کیرالہ میں اس عرصے کے دوران فعال معاملات 473 سے بڑھ کر 104508 ہوچکے ہیں اور 11551 مریضوں کی شفا یابی کی وجہ سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2855460 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 76 افراد کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 13716 ہوگئی ہے۔ کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال معاملات 3270 سے کم ہو کر 44869 پر آگئے ہیں۔ اسی دوران 59 مزید مریضوں کی اموات کی تعداد بڑھ کر 35367 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2773407 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
تمل ناڈو میں سرگرم مریضوں کی تعداد 587 تک کم ہوکر 35294 ہوگئی ہے اور 72 مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 33005 ہوگئی ہے۔ ایک ہی وقت میں 2427988 مریض انفیکشن پاک ہو چکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں فعال معاملات 35325 ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد 1854754 ہوچکی ہے، جبکہ 12844 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال معاملات میں 500 کم ہوکر 18780 رہ گئے اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مجموعی طور پر 17799 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 1468815 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
تلنگانہ میں فعال معاملات 490 تک 11964 پر آچکے ہیں جبکہ اب تک 3691 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایک ہی وقت میں 611035 افراد اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے فعال معاملات میں 15 بڑھ کر 5330 تک ہوگئے۔ اسی کے ساتھ ہی 976917 افراد کورونا فری ہوچکے ہیں، جبکہ مزید 3 مریضوں کی ہلاکت کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 13456 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
پنجاب میں سرگرم کیسز 214 کم ہوکر 2324 پر آچکے ہیں اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 577982 ہوگئی ہے جبکہ 16110 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ گجرات میں فعال معاملات 60 تک کم ہوکر 2467 ہوچکے ہیں اور اب تک 10069 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایک ہی وقت میں 811297 مریض انفیکشن پاک ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined