نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے چھ ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہوگئی ہے، جو اب تک ایک دن میں ہونے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ دریں اثنا بدھ کے روز ملک میں 33 لاکھ 79 ہزار 261 افراد کوویکسین لگائیں گئی، اس کے ساتھ ہی 24 کروڑ 27 لاکھ 26 ہزار693 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔
Published: undefined
جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6148 افراد کورونا کی وبا کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں، جو 18 مئی کو 4529 اموات کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ملک میں اس بیماری سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 59 ہزار 676 ہوگئی ہے۔ ملک میں اموات کی شرح اب بھی 1.23 فیصد ہے۔ اس دوران بہار میں سب سے زیادہ یعنی 3971 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
Published: undefined
اسی عرصے میں 94,052 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 91 لاکھ 83 ہزار 121 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 51 ہزار 367 مریضوں کے صحت مند ہونے سے ملک میں اب تک 2 کروڑ 76 لاکھ 55 ہزار 493 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ملک میں ایکٹیو کیسز 63 ہزار 463 سے گھٹ کرمجموعی تعداد 11 لاکھ 67 ہزار 952 رہ گئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح چار فیصد تک کم ہوگئی ہے جبکہ شفایابی کی شرح اب بڑھ کر 94.77 فیصد ہوگئی ہے۔
Published: undefined
ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 6051 کی کمی سے 1,64,743 رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں مزید 16379 مریضوں کی شفایابی کے بعد جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 55,97,304 ہوگئی ہے، جبکہ 661 مزید مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 101833 ہوچکی ہے۔
Published: undefined
اسی عرصے کے دوران ریاست کیرالہ میں ایکٹیو کیسز 4189 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 139481 رہ گئی ہے اور 20237 مریضوں کی شفایابی سے کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 2524248 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 156 اموات کی سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 156 10437 ہوچکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز