نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی رفتار میں سست روی سے بھلے ہی کچھ راحت ملی ہو، لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس جان لیوا وبا کی وجہ سے ہونے والی 1188 اموات نے لوگوں کی تشویش میں اضافہ کرد دیا ہے۔
Published: undefined
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 67,597 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جب کہ 1,80,456 افراد نے وبا کو شکست دی۔ اتوار کو ملک میں 55,78,297 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔ ملک میں اب تک 1,70,21,72,615 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
Published: undefined
منگل کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کووڈ کے ایکٹیو کیسز کی تعداد گھٹ کر 9,94,891 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,80,456 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد اس مہلک وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 4,08,40,658 ہوگئی۔
Published: undefined
اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی شرح 2.35 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی صحت یابی کی شرح 96.46 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1,188 مریضوں کی موت ہوئی جس کے بعد اب تک اس جان لیوا وبا سے جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,04,062 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined