قومی خبریں

کورونا وائرس ہر روز توڑ رہا ریکارڈ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 81466 نئے معاملے، 469 افراد کی موت

جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 81466 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 3 ہزار 131 ہوگئی ہے۔

تصویر ویپن
تصویر ویپن 

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے اثر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس انفیکشن کے 81 ہزار سے زیادہ معاملے رپورٹ ہوئے ہیں، 2021 میں ایک دن کے دوران یہ سب سے زیادہ معاملے ہیں۔ جمعہ کی صبح صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 81466 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 3 ہزار 131 ہوگئی ہے۔ وہیں اس دوران 50356 مریض صحت مند ہوئے ہیں، جنہیں ملا کر اب تک 11525039 کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ سرگرم معاملے 614696 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران مزید 469 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 163396 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

ملک میں ری کوری کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 93.68 فیصد اور فعال معاملات کی شرح بڑھ کر 5.00 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔ مہاراشٹرا کورونا کے فعال معاملات کے معاملے میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10293 فعال معاملات بڑھ کر 367897 ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ریاست میں 32631 مزید مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے ساتھ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2433 368 ہوگئی ہے، جبکہ 249 مزید مریضوں کی اموات سے یہ تعداد بڑھ کر 54898 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو 952بڑھ کر 26511ہو گئے اور 1835 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 10 لاکھ 96 ہزار 239ہوگئی ہے، جبکہ مزید 15 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 4632 ہو گئی۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹو معاملے 1660 بڑھ کر 10498 ہوگئے۔ یہاں اب تک 11036 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے جبکہ 643686 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔

Published: undefined

چھتیس گڑھ میں ایکٹو معاملے3458 بڑھ کر 39987 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں ابھی تک 320613 افراد کورونا سے صحتیاب ہو گئے ہیں، جبکہ اس وبا سے مزید 34 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 4204 ہوگئی ہے۔ کرناٹک میں ایکٹو معاملے 2617بڑھ کر 30884 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں مرنےوالوں کی تعداد 12585 ہوگئی ہے اور اب تک 957769 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں ایکٹو معاملوں کی تعداد 24614 رہ گئی ہے اور کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 211325 ہوگئی ہے۔ وہیں 6926 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ تامل ناڈو میں ایکٹو معاملوں کی تعداد بڑھ کر 17043 ہوگئی ہے اور اب تک 12738 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ریاست میں 859709 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

مدھیہ پردیش میں ایکٹو معاملے 961بڑھ کر 27057 ہو چکے ہیں اور اب تک 276002 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے 3998 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ گجرات میں ایکٹو معاملے 386بڑھ کر 12996ہو گئے ہیں اور اب تک 4528 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ریاست میں 292584 مریض متاثر ہوئے ہیں۔ ہریانہ میں اس عرصے کے دوران 636معاملوں کے اضافے کے ساتھ ایکٹو کیسز کی تعداد 10252 ہوگئی ہے۔ وہیں 3164 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے اور اب تک278883 افراد اس مرض سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined