نئی دہلی: جاپان کے یوکوہاما میں ڈائمنڈ پرنسز جہاز پر پھنسے ہوئے 119 ہندوستانیوں اور پانچ غیر ملکی شہریوں کو ایئر انڈیا کی ایک خاص پرواز سے جمعرات کی صبح یہاں اندرا گاندھی ہوائی اڈے لایا گیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق واپس لائے گئے ہندوستانیوں سمیت 113 افراد میں جہاز کے عملے کے رکن بھی ہیں جبکہ دیگر چھ دوسرے ممالک کے مسافر ہیں۔ خصوصی پرواز میں ہندوستانیوں کے علاوہ پڑوسی ممالک کو اہمیت دینے والی خارجہ پالیسی کے تحت پانچ غیر ملکیوں کو بھی لایا گیا ہے جن میں سری لنکا کے دو، نیپال، جنوبی افریقہ اور پیرو کا ایک ایک شہری شامل ہے۔
Published: undefined
جاپان کے ساحل پر کھڑے کروز جہاز ڈائمنڈ پرنسز پر مجموعی طور پر 3711 افراد سوار تھے۔ کورونا وائرس کے انفیکشن کے امکان کے سبب 5 فروری سے ان تمام افراد کو الگ تھلگ رکھا گیا تھا۔ جہاز پر موجود 138 ہندوستانیوں میں سے 132 عملے کے ممبر اور 6 مسافر تھے۔ وزیر خارجہ ایس جیشنکر نے کہا کہ باقی ہندوستانیوں کا علاج جاپان میں کیا جارہا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 37 ممالک میں 80 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہیں، جبکیہ 2600 سے زیادہ افراد لقمہ اجل ہو چکے ہیں۔ اس ماہ کے شروع میں ہندوستان نے چینی صوبے ہوبی کے صدر مقام ووہان سے 640 شہریوں کو باہر نکالا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز