نئی دہلی: کورونا وائرس میں مسلسل اضافہ پر نریندرمودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ فیصلہ کن اور مؤثر اقدام کرنے میں حکومت کی نااہلی کی بہت بھاری قیمت ملک کو چکانی پڑے گی۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے بھیانک خطرے سے نمٹنے کے لیے فوری اور جنگی پیمانہ پر کارروائی ضروری ہے ورنہ ہندوستان کو حکومت کی نااہلی کے لیے بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
Published: undefined
کانگریس رہنما کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہندوستان میں اس وائرس سے مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 151 ہوگئی ہے جن میں 25 غیر ملکی ہیں اور تین لوگوں کی دہلی، مہاراشٹر اور کرناٹک میں موت ہوچکی ہے۔
Published: undefined
منگل کے روز راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ہندوستان کو صرف کوروناوائرس کے لیے ہی نہیں بلکہ آنے والی بھیانک معاشی تباہی کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔ پی ایم مودی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ زبردست معاشی بحران سراٹھائے کھڑا ہے اور وزیراعظم کو اب حقیقت کا سامنا کرنا چاہیے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے کہا کہ وہ پہلے سے ہی حکومت کو خبر دار رہنے کے لیے کہہ رہے ہیں مگر کوئی ان کی سن نہیں رہا ہے۔ راہل گاندھی نے پارلیمنٹ کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’مجھے یہ کہتے ہوئے بہت افسوس ہورہاہے کہ ہمارے عوام کو آئندہ چھ ماہ میں جن مصائب کا سامنا ہونے والا ہے اس کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔‘‘
Published: undefined
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کورونا وائرس میں اضافہ اور اس کے معیشت پر منفی اثرات کے حوالہ سے حکومت پر مسلسل حملے کرتے رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined