نئی دہلی: دہلی میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بڑھتے ہوئے معاملوں کو روکنے کے لئے گزشتہ ہفتے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی میٹنگ کے بعد دارالحکومت میں پہلی بار کورونا وائرس کی جانچ کے لئے آر ٹی پی سی آر کا ٹیسٹ ریپڈ سے زیادہ کیے گئے ہیں، امت شاہ نے گزشتہ اتوار کو ایک میٹنگ میں دارالحکومت میں کورونا وائرس کی حالت کا جائزہ لیا۔ اس میٹنگ میں کورونا وائرس کی جانچ کے لیے ریپیڈ کے مقابلے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹوں کی تعداد بڑھا کر روزانہ 60000 کیے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
Published: undefined
وزارت داخلہ نے آج ٹوئٹ کیا کہ دارالحکومت میں پہلی بار آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ بڑی تعداد میں ہوئے ہیں۔ تاہم وزارت نے ان جانچوں کی تعداد نہیں بتائی ہے۔ دریں اثناء، دارالحکومت میں گھر گھر جاکر سروے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور جمعہ کے روز تین لاکھ 70 ہزار 729 افراد کا سروے کیا گیا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کا قہر بدستور جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5879 نئے معاملے سامنے آنے سے سنیچر کے روز متاثرہ افراد کی کل تعداد 5.23 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 111 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی کل تعداد 8270 پر پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز