قومی خبریں

کورونا وائرس: کم نہیں ہو رہے اموات کے اعداد و شمار، 24 گھنٹوں میں 3921 مریض فوت، 70421 نئے معاملے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3921 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 74 ہزار 305 ہو چکی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) کی شرح میں کمی اور اس سے شفایاب ہونے والے یومیہ مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ایکٹیو کیسز 10 لاکھ سے نیچے آگئے ہیں۔ ادھر اتوار کو14 لاکھ 99 ہزار 771 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 25 کروڑ 48 لاکھ 49 ہزار 301 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 70421 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 95 لاکھ 10 ہزار 410 ہوگئی۔ اسی دوران ایک لاکھ 19 ہزار 501 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں اب تک دو کروڑ 81 لاکھ 62 ہزار 947 افراد اس جان لیوا وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ایکٹیو کیسز 53 ہزار ایک سے گھٹ کر نو لاکھ 73 ہزار 158 رہ گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3921 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 74 ہزار 305 ہو چکی ہے۔

Published: undefined

ملک میں کورونا سے بری طرح متاثر ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 167 کے اضافے سے مجموعی تعداد 158617 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ریاست میں 7504 مزید مریضوں کی شفایابی سے کورونا جان لیوا وبا سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5639271 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مزید 2771 اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 111104 ہوچکی ہے۔ ریاست کیرالہ میں اس عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز 6478 سے گھٹ کر مجموعی تعداد اب 123433 رہ گئی ہے اور 17856 مریضوں کی شفایابی سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2593625 ، جبکہ اموات کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 206 سے بڑھ کر 11181 ہوچکی ہے۔

Published: undefined

ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 10961 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 180856 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 125 مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد 32913 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2551365 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 144 سے گھٹ کر اب ان کی تعداد 3466 رہ گئی ہے۔ یہاں مزید 23 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 24823 ہوگئی ہے۔ وہیں قومی راجدھانی میں اب تک 1402850 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔

Published: undefined

ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز 996 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 21137 رہ گئی ہے جبکہ اب تک 3484 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں اس ریاست میں اب تک 578748 افراد اس وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز 85637 ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 1712267 ہوچکی ہے جبکہ 11،940 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Published: undefined

ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 14146 سے گھٹ کر 149927 ہوگئی ہے اور مزید 267 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 29547 ہوگئی ہے۔ وہیں ریاست میں 21742472 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز820 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 8986 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے مزید 51 مریضوں کی ہلاکت کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 21786 جبکہ اب تک 1671852 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined