نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے انفیکشن کے نئے معاملات میں کمی کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی یومیہ تعداد دو ہزار کو عبور کر گئی ہے۔ اس دوران پیر کو 40 لاکھ 65 ہزار 862 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 38 کروڑ 14 لاکھ 67 ہزار 646 افراد کی ٹیکہ کاری ہوچکی ہے۔
Published: undefined
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 32906 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ نو لاکھ سات ہزار 282 ہوگئی ہے۔ اس دوران 49 ہزار سات مریضوں کی شفایابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 63 ہزار 720 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات 18121 کم ہوکر چار لاکھ 32 ہزار 778 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 2020 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد چار لاکھ دس ہزار 784 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
ملک میں سرگرم کیسوں کی شرح کم ہوکر 1.40 فیصد، ری کوری کی شرح 97.28 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران سرگرم معاملے 7820 کم ہو کر یہ تعداد 111622 پر آ گئی ہے۔ دریں اثنا ریاست میں 15277 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد 5927756 ہوگئی ہے، جبکہ 146 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 126024 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز