قومی خبریں

کورونا وائرس: آج سے چنئی اور دیگر 3 اضلاع میں کرفیو جیسے حالات

وزیر اعلی پلانی سوامی نے ان مقامات پر 12 روز کا مکمل لاک ڈاؤن کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ 21 جون یعنی اتوار سے 28 جون تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ لوگ گھروں میں ہی رہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

چنئی: دارالحکومت چنئی اور تین پڑوسی اضلاع میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی مدت میں 12 دن کی توسیع کے سبب معمولات زندگی ٹھپ ہوچکیں ہیں اور سڑکیں سنسان و ویران نظر آ رہی ہیں۔ چنئی، تروولور، کانچ پورم اور چینپلپیٹ اضلاع میں کووڈ ۔19 کے کیسز میں تیز اضافے کے پیش نظر 19 جون کو انتظامیہ نے ان اضلاع میں لاک ڈاؤن کی مدت میں 30 جون تک توسیع کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

وزیر اعلی ای کے پلانی سوامی نے ان مقامات پر 12 روز کا مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ 21 جون یعنی اتوار سے 28 جون تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ لوگ گھروں میں ہی رہیں۔ وزیر اعلی کے اعلان کے مطابق ان مقامات پر مکمل لاک ڈاؤن ہے اور معمولات زندگی مکمل طور پر ٹھپ پڑ چکی ہیں۔

Published: undefined

ان 12 دنوں میں دودھ، میڈیکل،ادویات کی دکانوں اور اسپتالوں کے علاوہ 20 دیگر ضروری خدمات کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ سبھی کرانے، سبزیوں کی دکانیں، ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ جنہیں محدود وقت کے ساتھ کام کرنے کی اجازت تھی وہ 12 دن کے لاک ڈاؤن کے دوران بند رہیں گے۔ چنئی پولیس کمشنر اے کے وشواناتھن نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گزشتہ دو دنوں میں دو ہزار سے زائد ٹو وہیلرز، کاروں اور دوسری گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined