لکھنؤ: اترپردیش میں جمعرات کو نوئیڈا میں کورونا وائرس کے تین اور باغپت میں ایک نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد ریاست میں کووڈ۔19 سے متأثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 42 ہوگئی ہے۔ مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ تازہ متأثرین ایسے ہیں جن کی بیرون ملک سے آنے کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔ جس سے یوپی میں کووڈ۔19 کے کمیونٹی ٹرانسمیشن کے شہبات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ حالانکہ ریاست میں ابھی تک 42 کورونا متأثرین میں سے 11 افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں، جبکہ دیگر چار کو جلد ہی گھر بھیجنے کی تیاری ہے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق نوئیڈا کی 21 سالہ لڑکی کے جسم میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو کبھی بھی بیرون ملک کے سفر پر نہیں گئی ہے۔ ایسے ہی 33 سالہ ایک دیگر خاتون اور 39 سالہ مرد میں کووڈ۔19 کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس سے یوپی میں کووڈ۔19 کے کمیونٹی ٹرانسمیشن کے شبہات بڑھ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دبئی سے لوٹے 32 سالہ شخص میں بھی کورونا وائرس کی مثبت روپورٹ ملی ہے۔
Published: undefined
متعلقہ سبھی چار متأثرین کی جانچ لکھنؤ کے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں ہوئی ہے جس کی رپورٹ جمعرات صبح کو آئی ہے۔ سبھی کو ان کے متعلقہ اضلاع میں آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
میڈیکل افسران کے مطابق ریاست میں اب تک 42 افراد کے نمونوں میں کورونا وائرس کی علامات کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں نوئیڈا میں سب سے زیادہ 14 اور آگرہ و لکھنؤ میں آٹھ آٹھ ،غازی آباد میں تین، پیلی بھیت میں دو اور لکھیم پور کھیری، مرادآباد، وارانسی، کانپور، باغپت، جونپور اور شاملی میں ایک ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined