لکھنؤ: اتر پردیش میں کورونا کے معاملوں میں کمی کے پیش نظر آج سے شبانہ کرفیو (نائٹ کرفیو) کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ نئے اوقات کے مطابق اب ریاست میں رات 11 بجے سے کرفیو کا نفاذ ہوگا۔ کورونا بحران کے پیش نظر ابھی تک رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو کا نفاذ رہتا تھا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ نائٹ کرفیو کے دوران ضروری خدمات کے علاوہ دیگر تمام طرح کی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوتی ہے۔ جب کسی صوبہ میں کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہو جاتا ہے تو وائرس کو روکنے اور عوام میں بیداری لانے کے مقصد سے کرفیو نافذ کیا جاتا ہے۔ اب یوپی میں کورونا کے معاملوں میں گراوٹ آنے کے پیش نظر حکومت نے نائٹ کرفیو کے وقت کو دو گھنٹے محدود کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
Published: undefined
تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق یوپی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ 375 مریض لکھنؤ میں پائے گئے ہیں۔ جبکہ گوتم بدھ نگر میں 125، لکھیم پور کھیری میں 92، ورانسی میں 80 اور جھانسی میں 79 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ ریاست میں سب سے زیادہ فعال کیسز 2721 بھی لکھنؤ میں ہیں۔ اس کے علاوہ کانپور شہر میں 1921، الہ آباد میں 1103 اور میرٹھ میں 930 مریض زیر علاج ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز