نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملوں میں ایک مرتبہ پھر تیزی نظر آ رہی ہے۔ ملک بھر آج پھر 4 ہزار سے زیادہ کیسز دردج کئے گئے ہیں۔ اس سے پہلے جمعہ کے روز بھی نئے کیسز کی تعداد 4 ہزار سے زیادہ تھی جبکہ گزشتہ چار ہزار سے کچھ کم 3962 کیسز درج کئے گئے، جن میں سے نصف کا تعلق کیرالہ سے ہے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق کیرالہ کے علاوہ مہاراشٹر، تمل ناڈو، تلنگانہ اور کرناٹک میں بھی کورونا کے معاملوں میں تیزی نظر آ رہی ہے۔ کورونا کے خطرے کے پیش نظر مرکزی حکومت نے ریاستوں کو مکتوب ارسال کرتے ہوئے فوری اور موثر انتظام کے لئے ضروری اقدام اٹھانے کی صلاح دی ہے۔
Published: undefined
مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا وائرس کے 4270 نئے کیسز درج کئے گئے، جبکہ 15 افراد کی جان چلی گئی۔ اس دوران 2619 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ دریں اثنا، ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 24052 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
ہندوستان میں گزشتہ 3 مہینوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اور نمایاں کمی دیکھنے میں آئی تھی، تاہم گزشتہ ایک ہفتے سے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 27 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں فعال کیسز کی تعداد 15708 رہ گئی تھی جبکہ 3 جون 2022 کو ختم ہونے والے ہفتہ میں یہ تعداد بڑھ کر 21055 تک پہنچ گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز