نئی دہلی: ملک میں لگاتار پانچ دن سے کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 100 سے زیادہ ہورہی ہے جبکہ چوتھے روز وائرس کے نئے کیسز 16 ہزار سے زیادہ تھے۔ دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 43 لاکھ ایک ہزار 266 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جا چکی ہے۔
Published: 28 Feb 2021, 12:11 PM IST
ہفتہ کی صبح وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 مریضوں کی ہلاکت سے ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 51 ہوگئی ہے۔ بدھ سے اتوار تک ہر روز مرنے والوں کی تعداد 100 سے زیادہ رہی ہے۔ یہ تعداد بدھ کے روز 104، جمعرات کو 138 ، جمعہ کو 120 اور ہفتہ کے روز 113 تھی۔
Published: 28 Feb 2021, 12:11 PM IST
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 16،752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے کورونا متاثرین کی تعداد ملک میں ایک کروڑ سات لاکھ 96 ہزار 731 ہوچکی ہے اور اسی عرصہ میں 11،718 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے شفایاب مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 75 ہزار 169 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 4،921 سے بڑھ کر 1.64 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 97.10 فیصد، فعال کیسز کی شرح 1.48 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.42 فیصد ہے۔
Published: 28 Feb 2021, 12:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Feb 2021, 12:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز