نئی دہلی: ملک میں گزشتہ چار دنوں سے ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسز سے کم رہی ہے اور فعال کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا جمعہ کے روز ملک میں دو کروڑ 15 لاکھ 98 ہزار 46 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 79 کروڑ 42 لاکھ 87 ہزار 699 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ ملک نے کل کووڈ ویکسینیشن کی مہم میں ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا اور چین کا ریکارڈ توڑ دیا، جہاں ایک دن میں تقریباً دو کروڑ آٹھ لاکھ ویکسین لگانے کا ریکارڈ تھا۔
Published: undefined
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35662 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس سے قبل، 14 ستمبر کو 25404، پندرہ ستمبر کو 27176، سولہ ستمبر کو 30570 اور 17 ستمبر کو 34403 کیسز درج کیے گئے تھے۔ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 390 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 33798 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد تین کروڑ 26 لاکھ 32 ہزار 222 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 1583 بڑھ کر تین لاکھ 40 ہزار 639 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 281 مریضوں کی موت کی سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 444529 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 97.65، فعال کیسز کی شرح 1.02 اور اموات کی شرح 1.33 فیصد ہے۔
Published: undefined
ریاست کیرالہ فی الحال ایکٹیو کیسز کے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2741 ایکٹیو کیسز درج کئے گئے اور اب یہ تعداد بڑھ کر 189495 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 20388 مریضوں کی صحت یابی سے کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 4256697 ہوگئی ہے، جبکہ 131 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 23296 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
ریاست مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز 891 سے گھٹ کر 52002 رہ گئے ہیں جبکہ 67 مزید مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 138389 ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی، 4410 افراد کی صحت یابی سے شفایاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 6324720 ہو گئی ہے۔ قومی دارالحکومت میں ایکٹیو کیسز 407 ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1412936 ہو گئی ہے۔ دوسرے دن بھی ایک اور مریض کی موت کے بعد یہاں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 25085 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
ریاست کرناٹک میں کورونا کے فعال کیسز کم ہو کر 15988 رہ گئے ہیں۔ دوسرے دن 18 مزید مریضوں کی موت کی وجہ سے ریاست میں اموات کی تعداد بڑھ کر 37573 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2912633 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں فعال کیسز کی تعداد 87 سے بڑھ کر 16843 ہوگئی ہے اور مزید 17 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 35288 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2589899 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
ریاست آندھرا پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 89 سے بڑھ کر 14797 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2007330 ہو گئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید آٹھ افراد کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 14052 ہو گئی ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا کے فعال کیسز گھٹ کر 8008 رہ گئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے مزید نو افراد کی ہلاکتوں سے مجموعی تعداد 18629 ہو گئی ہے اور اب تک 1533649 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined