نئی دہلی: حکومت نے کورونا وائرس 'كووڈ -19' کے پیش نظر 22 مارچ سے سبھی بین الاقوامی مسافر پروازوں کے ہندوستان میں اترنے پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ پابندی فی الحال ایک ہفتے کے لئے لگائی گئی ہے۔
Published: undefined
ایک سرکاری حکم میں کہا گیا ہے کہ 22 مارچ سے ایک ہفتے تک کوئی بھی باقاعدہ بین الاقوامی مسافر پرواز ملک کی سرحد میں نہیں اتر سکے گی۔ اس کا سیدھا مطلب ہے کہ طیارے سروس کمپنیوں کو اپنی ساری بین الاقوامی پروازیں منسوخ کرنی پڑیں گی۔
Published: undefined
اس کے علاوہ ٹرینوں اور طیاروں میں مسافروں کی تعداد کم سے کم کرنے کے لئے طالب علموں، مریضوں اور معذروں کے علاوہ تمام زمرے میں رعایتی سفر کی ٹکٹ بکنگ آج آدھی رات سے اگلے حکم تک زیر التوا رہیں گی۔ ریلوے نے بتایا کہ اس زمرے کی 53 میں سے 38 زمروں کی رعایتیں ختم کر دی گئی ہیں۔
Published: undefined
مرکزی حکومت نے ریاستوں کو 65 سال سے زائد عمر کے سینئر شہریوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دینے کے لئے کہا ہے۔ اس میں لوک نمائندوں، سرکاری ملازمین اور طبی شعبے میں کام کرنے والوں کو چھوٹ ہوگی۔ دس سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو بھی گھروں پر ہی رہنے اور باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Published: undefined
ریاستوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ہنگامی اور ضروری خدمات کے علاوہ نجی شعبے کے دیگر تمام ملازمین کے لئے گھر سے کام کرنا یقینی بنائیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز