نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے 60753 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اور 1647 مریضوں کی اس وبا سے موت ہو گئی۔ اس دوران جمعہ کو 33 لاکھ 85 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 27 کروڑ 23 لاکھ 88 ہزار 783 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
Published: undefined
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں 60753 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 29823546 ہوگئی۔ اس دوران 97 ہزار 743 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 86 لاکھ 88 ہزار 390 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 38 ہزار 637 کم ہوکر سات لاکھ 60 ہزار 19 رہ گئے ہیں۔ اسی دوران 1647 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد تین لاکھ 85 ہزار 137 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
ملک میں ایکٹوکیسز کی شرح کم ہوکر 2.55 فیصد، شفایابی کی شرح 96.16 فیصد اور شرح اموات 1.29 فیصد ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5197 ایکٹو کیسز میں کمی کے بعد ان کی تعداد کم ہو کر 137851 رہ گئی ہے۔ دریں اثنا ریاست میں 14347مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5699983 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 648 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 116674 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
کیرالہ میں اس دوران ایکٹو کیسز 876 کم ہوئے ہیں اور ان کی تعداد اب 108117 ہوگئی ہے اور 12147 مریضوں کے صحتیاب ہونے سےکورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2665354 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 90 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 11833 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز