قومی خبریں

کورونا وائرس: 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 496 افراد ہلاک۔ 45230 نئے معاملے

پیر کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 91.68 فیصد اموات کی شرح 1.48 فیصد اور ایکٹیو کیسز کی شرح 6.82 فیصد ہوگئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: ملک میں لگاتار آٹھویں روز کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 50 ہزار سے بھی کم نئے کیسز کی اطلاع ہے اور اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ رہنے کی وجہ سے اموات اور ایکٹیو کیسزکی شرح میں بھی لگاتار گراوٹ آرہی ہے۔ ملک میں صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے سے کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 561908 رہ گئی ہے۔ اس کےساتھ ہی ایکٹیوکیسز کی شرح 6.82 فیصد پر آگئی ہے۔

Published: undefined

پیر کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 91.68 فیصد اموات کی شرح 1.48 فیصد اور ایکٹیو کیسز کی شرح 6.82 فیصد ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کے 45231 مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہ لگاتار آٹھواں دن ہے جب کووڈ- 19 کے 50 ہزار سے کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل اتوار کو 46963، ہفتہ کو 48268، جمعہ کو 48648، جمعرات کو 49881، بدھ کو 43843، منگل کو 36470 اور پیر کے روز 45149 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

Published: undefined

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 53285 متاثر افراد شفایاب ہوئے ہیں اور 496 افراد ہلاک۔ اب تک ملک میں 82.29 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں، جن میں سے تقریباً 75.44 لاکھ افراد شفایاب اور 122607 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ صحت مند افراد کی تعداد میں اضافے سے فعال کیسز 8550 سے گھٹ 561908 رہ گئے ہیں۔

Published: undefined

ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ-19‘سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک ترین وائرس کے 1530 کیسز کے اضافے متاثرین کی مجموعی تعداد 125672 ہوگئی ہے جبکہ 113 اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 44024 ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ہی 3726 کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں جس سے ریاست میں اس لیوا وبا سے نجات حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 15.14 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

Published: undefined

ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4425 کیسز کی کمی سے مریضوں کی مجموعی تعداد 50611 رہ گئی۔ ریاست میں اموات کی تعداد 11192 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 7.65 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصہ کے دوران 907 ایکٹیو کیسز کی کمی کے ساتھ مریضوں کی مجموعی تعداد 23668 رہ گئی۔ ریاست میں اب تک 6706 افراد کورونا وائرس سے ہلاک اور 7.95 لاکھ سے زیادہ افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسی عرصے کے دوران کورونا کے 445 کیسز کم ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 23323 ہوگئی جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7051 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 4.53 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

Published: undefined

ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز میں 1170 عدد کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے یہ تعداد کم ہوکر 20994 رہ گئی اور اب تک 11152 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 6.94 لاکھ سے زیادہ افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست کیرالہ میں ایکٹیو کی تعداد 1514 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 89783 رہ گئی ہے جبکہ 1512 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ ریاست میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3.48 لاکھ ہوگئی ہے۔ ریاست اوڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 12930 ہوچکی ہے اور 1331 افراد ہلاک جبکہ جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والوں مریضوں کی تعداد 2.77 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

Published: undefined

اسی عرصے کے دوران قومی دارالحکومت دہلی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 1454 فعال کیسز کا اضافہ ہوا ہے، جو بڑھ کر اب 34173 ہوچکا ہے۔ قومی راجدھانی میں اس وبا سے 6562 مریضوں کی موت ہوچکی ہے اور اب تک تقریباً 3.51 لاکھ مریضوں کو شفایابی حاصل ہوئی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں کوروناوائرس کے فعال کیسزکی تعداد 17630 ہوگئی ہے اور 1348 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے 2.21 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا کیسز کی تعداد کم ہوکر 36761 اور 6900 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس ریاست میں اب تک 3.33 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 4195 رہ گئی ہے اور وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 1.25 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 4214 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

ریاست مدھیہ پردیش میں ایکٹیوکیسز کی تعداد 8538 ہوگئی ہے اور 1.60 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند جبکہ 2958 افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ گجرات میں فعال کیسز کی تعداد کم ہوکر 12811 رہ گئی ہے اور 3721 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 1.57 لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ بہار میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 6966 ہوگئی ہے جبکہ کورونا سے 1097 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک ریاست میں 2.08 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

Published: undefined

ریاست راجستھان میں 1917، ہریانہ میں 1795، چھتیس گڑھ میں 2150، جموں و کشمیر میں 1482، اتراکھنڈ میں 1027، آسام میں 931، جھارکھنڈ میں 885، پڈو چیری میں 595، گوا میں 609، تری پورہ میں 348، ہماچل پردیش میں 326 چنڈی گڑھ میں 226، منی پور میں 171، میگھالیہ میں 90، لداخ میں 75، سکم میں 73، انڈمان اور نکوبار جزائرمیں 60، اروناچل پردیش میں 37، ناگالینڈ میں 39 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو لوگوں کی جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے موت ہوچکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined