قومی خبریں

کورونا وائرس: 24 گھنٹوں میں 3874 ہلاکتیں، 2.76 لاکھ سے زیادہ نئے معاملے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 3,874 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2,87,122 ہوگئی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے یومیہ کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وبا کے 2.76 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تاہم اسی عرصہ کے دوران دوران 3.69 لاکھ سے زائد مریضوں نے اس جان لیوا وائرس کو شکست دی ہے۔ جبکہ تقریباً چارہزار لوگوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ دریں اثنا ملک میں 11 لاکھ 66 ہزار 90 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی۔ اس طرح ملک میں اب تک 18 کروڑ 70 لاکھ نو ہزار 792 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

Published: undefined

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2,76,070 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 57 لاکھ 72 ہزار 400 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران تین لاکھ 69 ہزار 77 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں جس کے بعد اب تک 2,23,55,440 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ اس طرح ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 86.74 فیصد ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران ایکٹیو کیسز میں 96,841 کی کمی سے یہ تعداد 31 لاکھ 29 ہزار 878 رہ گئی ہے۔

Published: undefined

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 3,874 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2,87,122 ہوگئی۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 12.14 فیصد رہ گئی ہے، جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.11 فیصد ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 18020 سے گھٹ کر 404229 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 51,457 مزید مریضوں کی شفایابی سے صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد 4978937 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 594 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 84371 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

ریاست کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیوکیسز کی تعداد 15763 سے گھٹ کر 332226 رہ گئی اور 48413 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1894518 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 112 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6724 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined