نئی دہلی: ملک کی کچھ ریاستوں میں گزشتہ کچھ دنوں میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے کیسزمیں اچانک تیزی آئی ہے، جس سے کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے، اور اب کورونا کے کیسز کے یومیہ کیسزمیں زبردست اضافہ ہوتے ہوئے 26291 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسزکی تعداد اتوار کو 8522، ہفتہ کے روز 4785 اور آج 8715 کیسز درج کئے گئے ہیں۔
Published: undefined
اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 118 درج کی گئی۔ یہ تعداد اتوار کے روز 158، ہفتہ کو 140، جمعہ کے روز 117، جمعرات کو 126، بدھ کے روز 133 ریکارڈ کی گئی تھی۔ دریں اثنا ملک میں اب تک دو کروڑ 99 لاکھ آٹھ ہزار سے زیادہ لوگوں کو اینٹی کورونا ویکسین دی جا چکی۔
Published: undefined
پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 26291 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 13 لاکھ 85 ہزار 339 ہوگئی۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17455 مریض صحت مند ہوئے جس سے اب تک 11007352 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ایکٹیو کیسزکی تعداد 8718 سے بڑھ کر 219262 ہوچکی ہے۔
Published: undefined
اسی عرصے کے دوران 118 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اس جان لیوا وبا سے مرنے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 158725 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 96.68 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 1.92 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.39 فیصد ہے۔
Published: undefined
ریاست مہاراشٹر کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں اب بھی ملک میں سرفہرست ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسزکی تعداد 7709سے بڑھ کر 127480 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 8861 مریض صحت مند ہوئے جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2134072 لاکھ سے زائد جبکہ 50 مزید مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 52861 ہوچکی ہے۔
Published: undefined
ریاست کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 1461 سے گھٹ کر 29777 رہ گئی ہے اور کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 57 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ 15 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 4396 ہوگئی ہے۔ ریاست کرناٹک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 322 سے بڑھ کر 8383 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 12390 اور اب تک 939499 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 634 سے بڑھ کر 11550 ہوگئی ہے، اور موذی وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 133 جبکہ 6072 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں ایکٹیو کیسز 236 سے بڑھ کر 4006 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 309433 افراد شفایاب جبکہ جان لیوا وبا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 3890 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
ریاست گجرات میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 222 بڑھ کر 4422 ہوگئی ہے اور اب تک 4424 افراد لقمہ اجل جبکہ 269361 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسز 228 سے بڑھ کر 4740 ہو چکے ہیں اور اب تک 259967 افراد صحت مند جبکہ اس جان لیوا وبا سے 3887 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز