قومی خبریں

کورونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 افراد کی موت، فعال معاملوں میں اضافہ

مہاراشٹر کورونا کے فعال کیسز کے معاملے سرفہرست ہے اور ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زائد فعال کیسز بڑھنے سے ان کی تعداد بڑھ کر 86 کورونا 359 ہوگئی ہے۔

تصویر ویپن
تصویر ویپن 

نئی دہلی: ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے انفیکشن میں گزشتہ کچھ دنوں سے اچانک آئی شدت کے درمیان فعال کیسز میں اضافہ جاری ہے اور اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد پھر 100 سے تجاوز کر گئی۔ مسلسل تین دنوں تک کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 100 سے کم درج کی گئی، لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 113 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس دوران صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کم رہنے سے فعال کیسز میں 2906 کا اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 80 لاکھ پانچ ہزار 503 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

Published: undefined

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 16کورونا838 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 73 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 819 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے اب تک ایک کروڑ آٹھ لاکھ 39 ہزار 894 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ فعال کیسز 2906 بڑھنے سے 1.76 لاکھ ہو گئے ہیں۔ اسی دوران اس وبا سے 113 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 57 ہزار 548 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

ملک میں شفایابی کی شرح کم ہو کر 97.01 رہ گئی ہے اور فعال کیسز کی شرح کم ہوکر 1.57 فیصد رہ گئی ہے جبکہ شرح اموات ابھی 1.40 فیصد ہے۔ مہاراشٹر کورونا کے فعال کیسز کے معاملے سرفہرست ہے اور ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زائد فعال کیسز بڑھنے سے ان کی تعداد بڑھ کر 86 کورونا 359 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 6135 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 20.439 لاکھ ہوگئی، جبکہ 60 سے زائد مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 52340 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

ریاست کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 1554 سے گھٹ کر 44734 رہ گئی ہے اور اس موذی وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد اسی مدت میں 4156 سے بڑھ کر 10 لاکھ 20 ہزار ہوگئی ہے۔ ریاست میں 14 مزید مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 4255 ہوچکی ہے۔

Published: undefined

ریاست کرناٹک میں کورونا کے ایکٹیو کیسزبڑھ کر 6147 ہو گئے ہیں، اس ریاست میں اموات کی تعداد 12350 اور اب تک 9.34 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 3978 ہوگئی ہے اور اب تک 12508 افراد ہلاک اور 8.36 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

ریاست مغربی بنگال میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 3236 پر رہ گئے ہیں اور 10273 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5.62 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ ریاست پنجاب میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 671 سے بڑھ کر 6264، اور موذی وبا سے راحت حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 1.73 لاکھ سے زائد جبکہ 5887 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined