سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں کورونا وائرس متاثرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر ڈاکٹر بستروں کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے زیر علاج مریض کو بغیر جانچ کے گھر جانے کا دباؤ بنا رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر ایس چنپا نے کووڈ۔19اسپتالوں میں جاکر زیر علاج مریضوں کا بذریعہ مائیک حال چال معلوم کیا۔ ان کے ساتھ چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر بی ایس سوڑھی بھی تھے۔ سرکاری میڈیکل کالج میں زیر علاج مریضوں نے سہولیات میسر نہ ہونے اور لاپرواہی برتنے کی شکایت کی۔
Published: undefined
کورونامتاثر امت سنگھل اور گورو سنگھ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو بتایا کہ یہاں انہیں پریشان کیا جارہا ہے۔ یہاں تعینات کچھ ڈاکٹر ان پر دباؤ بنا رہے ہیں کہ وہ بغیر جانچ کرائے ہی اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں۔ امت نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے کہا کہ ان کے پاس ڈاکٹر سنیل کنور اپنے دو تین ساتھیوں کے ساتھ آئے اور کہا کہ 'آپ لوگوں کو تین چار دن ہوگئے ہیں آپ لوگ یہاں سے اپنے گھروں کو چلے جاؤ وہ بھی بغیر جانچ کرائے۔ شکایت ملنے پر ڈسرکٹر مجسٹریٹ نے کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔
Published: undefined
اس درمیان سہارنپور ڈویژن میں 24 گھنٹوں کے اندر 5914 نمونوں کی جانچ میں 263 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ منگل تک یہاں 145مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز