حیدر آباد: حیدرآباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون نے دو جڑواں لڑکیوں کو جنم دیا۔ یہ خاتون اس وبا کے متاثرین کاعلاج کرنے والے شہر کے مشہور گاندھی اسپتال میں زیرعلاج تھی۔ اس کا تعلق میڑچل سے ہے اور وہ اس موذی مرض کی مثبت علامات کے ساتھ اس اسپتال کو رجوع کی گئی تھی۔ اس کی سیزیرئین کے ذریعہ زچگی کی گئی اور زچہ کے ساتھ نومولود لڑکیوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ ان دونوں لڑکیوں کا وزن فی کس دو کیلو ہے۔
Published: undefined
میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق ڈاکٹرس نے دونوں نومولود بچیوں کے لعاب کے نمونے حاصل کیے تاکہ کورونا کی جانچ کی جاسکے۔ بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ خاتون کو قبل ازیں شہر حیدرآباد کے بچوں کے مشہور نیلوفر اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، تاہم اس کے کووڈ- 19 سے متاثرہونے کی اطلاع پر اس خاتون کو گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا۔ میڑچل کے کنٹینمنٹ زون سے اس خاتون کا تعلق ہے۔ گاندھی اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ راجہ راو نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ خواتین کے زچگی کا یہ پانچواں معاملہ ہے۔انہوں نے کامیاب سرجری پر ڈاکٹرس کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز