ہندوستان میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذریعہ تیار کردہ کورونا ویکسین کے دوسرے مرحلے کا ہیومن ٹرائل شروع ہو گیا ہے۔ یہ ویکسین ہندوستان میں 'کووی شیلڈ' کے نام سے تیار کی گئی ہے اور بھارتی ودیا پیٹھ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل کا کہنا ہے کہ جن 2 لوگوں کو کووڈ-19 کا یہ ٹیکہ لگایا گیا تھا، ان کی صحت سے متعلق اہم پیمانے معمول پر ہیں۔ اسپتال کی جانب سے ایک سینئر ڈاکٹر نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔
Published: 27 Aug 2020, 3:11 PM IST
میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق دوسرے مرحلے میں پونے کے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) کی جانب سے مینوفیکچر کیے گئے 'کووی شیلڈ' ٹیکہ کا پہلا شاٹ 32 اور 48 سالہ دو اشخاص کو بدھ کے روز لگایا گیا تھا۔ ایک افسر کا کہنا ہے کہ اس کی خوراک ایک مہینے بعد دہرائی جائے گی۔ بھارتی ودیاپیٹھ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل کے میڈیکل ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جتیندر اوسوال کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ "کل سے ہماری ڈاکٹروں کی ٹیم دونوں لوگوں کے رابطے میں ہے اور وہ دونوں ٹھیک ہیں۔ ٹیکہ لگائے جانے کے بعد انھیں درد، بخار، انجکشن کا کوئی منفی اثر یا دیگر کوئی تکلیف نہیں ہے۔"
Published: 27 Aug 2020, 3:11 PM IST
جتیندر اوسوال کا کہنا ہے کہ بدھ کو ٹیکہ لگانے کے بعد دونوں پر نصف گھنٹے تک نظر رکھی گئی اور پھر اس کے بعد ہی انھیں گھر جانے کی اجازت دی گئی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ "انھیں سبھی ضروری نمبر دیئے گئے تھے جن پر ایمرجنسی کی حالت میں رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔ ہماری میڈیکل ٹیم بھی ان کے ساتھ لگاتار رابطے میں ہے۔" علاوہ ازیں اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سنجے للوالی نے بدھ کے روز میڈیا سے کہا کہ "دونوں اشخاص کو ایک مہینے کے بعد ٹیکہ کی ایک اور خوراک دی جائے گی اور اگلے سات دن میں 25 لوگوں کو یہ ٹیکہ لگایا جائے گا۔"
Published: 27 Aug 2020, 3:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Aug 2020, 3:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز